امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے قومی اتحاد کی علامت اور مضبوط ہندوستان کے معمار سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا


متعدد منفی حالات کے باوجود ، سردار پٹیل نے ایک بکھرے ہوئے آزاد ہندوستان کو متحد کیا ، جس سے ایک مضبوط قوم کی مضبوط بنیاد پڑی

ملک کے پہلے وزیر داخلہ کے طور پر ، سردار پٹیل نے مادر ہند کی سلامتی ، اندرونی استحکام اور امن کے قیام کو اپنی زندگی کا مشن بنایا

سردار پٹیل ، جنہوں نے کوآپریٹو تحریک کے احیا کو تحریک دی اور خواتین اور کسانوں کو بااختیار بنانے کے توسط سےخود کفیل ہندوستان کی بنیاد رکھی ، قوم کو اولین مقام دینے کی راہ پر ایک رہنما ستارے کی طرح ہم سب کی رہنمائی کرتے رہیں گے

प्रविष्टि तिथि: 15 DEC 2025 11:25AM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے قومی اتحاد کی علامت اور مضبوط ہندوستان کے معمار سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ متعدد منفی حالات کے باوجود ، سردار پٹیل نے ایک بکھرے ہوئے آزاد ہندوستان کو متحد کیا ، جس سے اُسے ایک مضبوط قوم کی مضبوط بنیاد ملی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پہلے وزیر داخلہ کے طور پر سردار پٹیل نے مادر ہند کی سلامتی ، اندرونی استحکام اور امن کے قیام کو اپنی زندگی کا مشن بنایا ۔ جناب شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل ، جنہوں نے امداد باہمی کی تحریک کے احیا کو تحریک دی اور خواتین اور کسانوں کو بااختیار بنا کر خود کفیل ہندوستان کی بنیاد رکھی ، ہم سب کی قوم کو اولین مقام دینے کی راہ پر ایک رہنما ستارے کی طرح رہنمائی کرتے رہیں گے ۔

********

ش ح۔ م م –ص ج

U-3164


(रिलीज़ आईडी: 2203917) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Assamese , Bengali-TR , Bengali , Punjabi , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam