صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے منی پور کے سیناپتی میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کی
منی پور کی قبائلی برادریوں کے لیے وقار ، سلامتی اور ترقی کے مواقع اور ملک کی ترقی میں ان کی بڑی شراکت کو یقینی بنانا قومی ترجیح ہے: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو
صدر جمہوریہ نے تمام کمیونٹیوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ امن، افہام و تفہیم اور مصالحت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 1:58PM by PIB Delhi
صدرِ جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے آج (12 دسمبر 2025) منی پور کے سیناپتی میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھی اور افتتاح بھی کیا۔
صدرِ جمہوریہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ منی پور کی قبائلی کمیونٹیوں کے لیے وقار، تحفظ اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا اور ملک کی ترقی میں ان کی زیادہ شرکت کو یقینی بنانا قومی ترجیح ہے۔ حکومتِ ہند مقامی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور کمیونٹیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ منی پور میں ترقی شمولیتی اور مزید مستحکم ہو۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومتِ ہند اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ ترقی ملک کے ہر کونے تک پہنچے۔ حکومت دور دراز قبائلی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ حالیہ برسوں میں منی پور کے پہاڑی اضلاع کو سڑکوں اور پلوں کی کنیکٹیویٹی، بشمول قومی شاہراہیں اور دیہی سڑکیں، صحت کی سہولیات، تعلیم، پینے کے پانی اور بجلی کی فراہمی کے شعبوں میں مرکوز سرمایہ کاری سے فائدہ پہنچا ہے۔ روزگار کے پروگرام جیسے اسکل ٹریننگ، سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) اور ون دھن لوگوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنا رہے ہیں۔ یہ اقدامات حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں جو قبائلی کمیونٹیوں کی مدد کریں گے اور ان کی منفرد شناخت اور روایات کا احترام بھی کریں گے۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ منی پور کی طاقت اس کی تنوع میں ہے۔ اس کی ثقافت، زبانیں اور روایات، پہاڑ اور وادی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ رہے ہیں، جیسے ایک خوبصورت زمین کے دو پہلو۔ انہوں نے تمام کمیونٹیوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ امن، افہام و تفہیم اور مصالحت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں۔ حکومتِ ہند منی پور کے عوام کی امنگوں کو تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے منی پور کے عوام، بشمول اس خطے کے لوگوں، کی فلاح اور ترقی کے لیے حکومتِ ہند کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک پرامن اور خوشحال منی پور کے لیے مل کر کام جاری رکھنا چاہیے۔
اس سے قبل صدرجمہوریہ نے اِمپھال کے نوپی لال میموریل کمپلیکس میں منی پور کی بہادر خواتین جنگجوؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ میموریل کمپلیکس منی پوری خواتین کی قربانیوں کے اعتراف کے طور پر قائم ہے اور ان کے جد وجہد کو یاد کرتا ہے جن میں انہوں نے بڑی ہمت کے ساتھ برطانوی حکومت اور جاگیردار طاقتوں کو چیلنج کیا۔
Please click here to see the President's Speech-
****
ش ح۔ش ت۔ش ت
U NO: 3024
(रिलीज़ आईडी: 2202939)
आगंतुक पटल : 9