وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ہندوستان میں غیرمرئی ثقافتی ورثے پر یونیسکو کی کمیٹی کے 20ویں اجلاس کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا

प्रविष्टि तिथि: 08 DEC 2025 8:53PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے ہندوستان میں غیر مرئی ثقافتی ورثے سے متعلق یونیسکو کی کمیٹی کے 20ویں اجلاس کے آغاز پر بے حد مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورم نے دنیا بھر میں زندہ روایات کے تحفظ اور مقبولیت کے لیے 150 سے زائد ممالک کے مندوبین کو ایک مشترکہ وژن کے ساتھ یکجا کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کو اس اہم اجتماع کی میزبانی بالخصوص تاریخی لال قلعہ پر کرنے پر خوشی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ موقع معاشروں اور نسلوں کو جوڑنے کے لیے ثقافت کی طاقت کو بروئے کار لانے کے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

‘‘یہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ غیرمرئی ثقافتی ورثے پر یونیسکو کی کمیٹی کا 20 واں اجلاس ہندوستان میں شروع ہوا ہے۔ اس فورم نے ہماری مشترکہ زندہ روایات کے تحفظ اور مقبولیت کے وژن کے ساتھ 150 سے زیادہ ممالک کے مندوبین کو یکجا کیا ہے۔ ہندوستان اس اجتماع کی میزبانی کرنے بالخصوص لال قلعہ پر منعقد کرنے پر خوش ہے۔یہ  موقع ہمارے معاشرے اور نسلوں کو جوڑنے  کے لئے ثقافت کی طاقت کو بروئے کار لانے کے ہمارے  عزم کی عکاسی کرتا ہے۔@UNESCO ’’

   ***

ش ح۔م ش۔ف ر

U-2681


(रिलीज़ आईडी: 2200702) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Manipuri , Bengali , Assamese , Punjabi , Gujarati , Odia , Telugu , Kannada , Malayalam