شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈگو سروس میں خلل پر شہری ہوا بازی کے وزیر جناب رام موہن نائیڈو کا بیان

प्रविष्टि तिथि: 05 DEC 2025 4:45PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کی وزارت نے پروازوں کے نظام الاوقات، خاص طور پر انڈیگو ایئر لائنز میں جاری رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے فوری اور فعال اقدامات کیے ہیں۔ ڈی جی سی اے کے فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشنز (ایف ڈی ٹی ایل) کے احکامات کو فوری اثر کے ساتھ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ فضائی حفاظت پر سمجھوتہ کیے بغیر، یہ فیصلہ مکمل طور پر مسافروں، خاص طور پر بزرگ شہریوں، طلباء، مریضوں اور دیگر کے مفاد میں لیا گیا ہے جو ضروری ضروریات کے لیے بروقت ہوائی سفر پر انحصار کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ کئی آپریشنل اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ معمول کی ایئر لائن خدمات جلد از جلد بحال ہو جائیں اور مسافروں کو ہونے والی تکلیف میں نمایاں کمی ہو۔ ان ہدایات کے فوری نفاذ کی بنیاد پر، ہم توقع کرتے ہیں کہ پروازوں کا نظام الاوقات مستحکم ہونا شروع ہو جائے گا اور کل تک معمول پر آ جائے گا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ خدمات کی مکمل بحالی اگلے تین دنوں میں ہو جائے گی۔

اس مدت کے دوران مسافروں کی مدد کرنے کے لیے، ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بہتر آن لائن انفارمیشن سسٹم کے ذریعے باقاعدہ اور درست اپ ڈیٹس فراہم کریں، جس سے مسافر اپنے گھروں سے حقیقی وقت میں پرواز کی حالت کی نگرانی کر سکیں۔ کسی بھی پرواز کی منسوخی کی صورت میں، ایئر لائنز خود بخود مکمل رقم کی واپسی جاری کر دے گی، مسافروں کو کوئی درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ طویل تاخیر کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں کو براہ راست ایئر لائنز کے ذریعے ہوٹل میں رہائش فراہم کی جائے گی۔

بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہیں لاؤنج تک رسائی اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کا سفری تجربہ آرام دہ رہے۔ مزید برآں، تاخیر کی پروازوں سے متاثر ہونے والے تمام مسافروں کو ریفریشمنٹ اور ضروری خدمات فراہم کی جائیں گی۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے ایک 24×7 کنٹرول روم (011-24610843, 011-24693963, 096503-91859) قائم کیا ہے جو فوری اصلاحی کارروائی، موثر رابطہ کاری اور مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لیے حقیقی وقت کی بنیاد پر صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔

اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم

حکومت ہند نے اس رکاوٹ کی اعلیٰ سطحی انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انکوائری اس بات کی جانچ کرے گی کہ انڈیگو میں کیا غلط ہوا، جہاں کہیں بھی مناسب کارروائیوں کی ضرورت ہو جوابدہی کا تعین کرے گی، اور مستقبل میں اس طرح کی رکاوٹوں کو روکنے کے لیے اقدامات کی سفارش کرے گی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مسافروں کو دوبارہ ایسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

ملک کے شہریوں کو ہماری یقین دہانی

مرکزی حکومت ہوائی مسافروں کو درپیش مشکلات کے تئیں پوری طرح چوکنا ہے اور ایئر لائنز اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل مشاورت کر رہی ہے۔ ہر ضروری اقدام، بشمول ڈی جی سی اے کی طرف سے اجازت کے مطابق ریگولیٹری نرمی، ایئر لائن کے آپریشنز کو مستحکم کرنے اور جلد سے جلد عوامی تکلیف کو دور کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔

مسافروں کی دیکھ بھال، حفاظت اور سہولت حکومت ہند کی اولین ترجیح بنی ہوئی ہے۔

ش ح ۔ ال ۔ ع ر

UR-2521


(रिलीज़ आईडी: 2199617) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Assamese , Bengali , Gujarati , Odia , Telugu , Malayalam