نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل کو ملک میں فٹنس کے حوالے سے مزید بیداری پیدا کرنے کا سہرا دیا


وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل جیسے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، جس سے ملک میں فٹنس کے بارے میں بیداری میں اضافہ ہوا ہے

کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھوڑ نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کسی وزیر اعظم کو صحت اور تندرستی کے بارے میں اتنی مؤثر اور مستقل طور پر اپیل کرتے ہوئے نہیں دیکھا، جتنی جناب نریندر مودی کرتے ہیں

فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل کا ملک بھر میں51واں ایڈیشن منعقد کیا گیا جس میں صحافی خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہوئے

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ریڈیو پروگرام ‘‘من کی بات’’  میں ‘‘فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل’’ کے اقدام کو اجاگر کیا

प्रविष्टि तिथि: 01 DEC 2025 9:05AM by PIB Delhi

‘‘ہمارے نوجوان دوستوں کے درمیان بہت سے مقابلے تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل جیسے پروگراموں میں حصہ لینے کے لیے ایک ساتھ آ رہے ہیں۔ یہ سب فٹنس کو فروغ دینے کے بہترین طریقے ہیں۔’’ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ‘من کی بات’ کے 128ویں ایپی سوڈ میں اپنے خطاب کے دوران کہا۔

اتفاق سے، ملک گیر سائیکلنگ مہم کا 51واں ایڈیشن بھی اسی اتوار کو کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس کی قیادت ایتھنز 2004 اولمپک سلور میڈلسٹ اور راجستھان کے وزیر کھیل راجیہ وردھن سنگھ راٹھوڑ نے جے پور میں کی۔

کرنل راٹھوڑ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے قوم کو بہتر صحت اور فلاح و بہبود کی طرف بڑھنے کے لیے کی جانے والی مسلسل حوصلہ افزائی کا بھی اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ‘‘دنیا میں بہت کم وزیر اعظم ایسے ہیں جو اپنے شہریوں کی صحت اور تندرستی پر اس قدر زور دیتے ہوئے اتنی مؤثر اور مستقل طور پر اپیل کرتے ہیں۔ جناب نریندر مودی جی نے بارہا فٹ انڈیا کے بارے میں بات کی ہے’’۔ یہ بات کرنل راٹھوڑ نے آج صبح جے پور کے امر جوان جیوتی پر منعقد سنڈیز آن سائیکل ایونٹ کے موقع پر کہی۔

‘‘تیل کے استعمال میں کمی لانے سے لے کر ملیٹس (شری انا) کے استعمال اور موٹاپا کم کرنے کے لیے مسلسل کوششوں تک، ہمارے معزز وزیر اعظم ہمیشہ ہمیں فٹ رہنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کی تلقین کرتے رہے ہیں،چاہے وہ یوگا ہو، سائیکلنگ، دوڑ یا کوئی اور طریقہ۔ سنڈیز آن سائیکل کے ذریعے ملک میں جو تحریک اٹھی ہے، وہ اس کی واضح مثال ہے۔ کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھوڑ نے کہا،جو آزادی کے بعد اولمپکس میں انفرادی سلور میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں،آج جے پور میں تقریباً 1000 بچے اس میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کے لیے سائیکلز بھی دستیاب ہیں۔’’

30 نومبر کے فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل ایڈیشن میں پورے ملک کے صحافیوں نے اپنی اپنی ریاستوں اور علاقوں سے اس ریلی میں حصہ لیا۔

راجستھان میں جاری کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے ساتھ ساتھ، جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ایک خصوصی فٹ انڈیا زون بھی قائم کیا گیا ہے، جو مختلف اہم فٹنس عناصر کو یکجا کر کے تمام شرکاء کے لیے ایک جامع، دلچسپ اور انٹرایکٹو ماحول فراہم کرتا ہے۔

اس زون میں تین اہم حصے شامل ہیں۔ ایک ہائی اِنرجی فٹنس چیلنج زون، جس میں زومبا اور رسی کود جیسے مقابلے دلچسپ انعامات کے ساتھ شامل ہیں؛ایک مخصوص سائیکلنگ زون اور ابھینو بندرا ٹارگٹ پرفارمنس کی جانب سے فراہم کردہ جامع جسمانی اور ذہنی فٹنس کے معائنےکی سہولت۔

فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل کا آغاز دسمبر 2024 میں مرکزی وزیر برائے امورِنوجوان و کھیل جناب ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی رہنمائی میں ہوا تھا۔

یہ اب ایک ہفتہ وار پروگرام بن چکا ہے، جو معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن ‘‘فٹنس کا ڈوز، آدھا گھنٹہ روز’’ اور ‘‘ فائٹ اگینسٹ اوبیسٹی’’ (موٹاپے سے جنگ) کو مضبوطی سے آگے بڑھاتا ہے۔

آج، سنڈیز آن سائیکل ایک حقیقی عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس میں عام لوگ ملک بھر میں پیش قدمی کر رہے ہیں۔

4000 سے زیادہ نمو فٹ انڈیا سائیکلنگ کلبز اور لاکھوں شہری ہر ہفتے باقاعدگی سے سائیکل چلاتے ہیں اور اس میں شریک ہوتے ہیں، جس نے اس اقدام کو ایک قومی سطح کی کمیونٹی کی قیادت میں چلنے والی فٹنس تحریک بنا دیا ہے۔ ان کلبوں کے ذریعے ہر ہفتے اس ایونٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) بھی ملک بھر میں اس کے مضبوط پھیلاؤ کو یقینی بناتی ہے، جہاں ایس او سی سرگرمیاں مختلف ایس اے آئی  ٹریننگ سینٹرز (ایس ٹی سیز) میں منعقد کی جاتی ہیں، جن میں آسام کے کوکر جھار، پنجاب کے جگت پور اور بڈال، منی پور کے اُتلاؤ، لداخ کے کارگل اور دیگر کئی مقامات شامل ہیں۔ یہ پروگرام مختلف کھیلو انڈیا سینٹرز میں بھی منعقد کیا جا رہا ہے، جن میں بھدرک، جھارسوگڑھ، دھین کنال شامل ہیں، اس کے علاوہ ملک بھر میں قائم 23 ایس اے آئی نیشنل سینٹرز آف ایکسیلینس (این سی او ایز) میں بھی ہر اتوار کو اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

 

*********

ش ح۔ش ت ۔م الف

U. No-2071


(रिलीज़ आईडी: 2196771) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Bengali