وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

یوم آئین کے موقع پر پی ایم او افسران نے آئین کی تمہید پڑھی

Posted On: 26 NOV 2025 9:18PM by PIB Delhi

یوم آئین کے موقع پر آج وزیر اعظم کے دفتر میں آئین ہند کی تمہید پڑھی گئی۔

آئین کے تمہید کو پڑھنے کی اس پر وقار تقریب میں وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹرپی کے مشرا  ،وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری-2 جناب شکتی کانت داس ، وزیر اعظم کے مشیر جناب ترون کپور  اور وزیر اعظم کے خصوصی سکریٹری جناب اتیش چندر کے ساتھ ساتھ پی ایم او کے دیگر افسران  نے شرکت کی۔

پی ایم او انڈیا ہینڈل  نےایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’آج صبح یوم آئین کے موقع پر وزیر اعظم کے دفتر میں آئین کی تمہید پڑھی گئی ۔  اس موقع پر وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری-2 جناب شکتی کانت داس ، وزیر اعظم کے مشیر جناب ترون کپور ، وزیر اعظم کے خصوصی سکریٹری جناب اتیش چندر اور دیگر موجود تھے ۔‘‘

*****

 

 

ش ح۔م   ش۔ ع د

(U-No. 1903)


(Release ID: 2195259) Visitor Counter : 3