iffi banner

آئی ایف ایف آئی (اِفّی)میں پی آئی بی حکام نے آئین کی تمہید پڑھنے کے ساتھ یوم آئین منایا، پی آئی بی حکام نے آئی ایف ایف آئی(اِفّی) میں یوم آئین منایا

#اِفّی ووڈ،26 نومبر 2025

یوم آئین کے موقع پر، جو ملک بھر میں 26 نومبر کو منایا جاتا ہے، پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے اہلکاروں نے بھارت کے 56 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی-اِفّی) میں منعقدہ ایک رسمی تقریب میں حصہ لیا۔ اس سال ملک آئین کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔ اس تقریب کی صدارت محترمہ سمیتا وتس شرما، ڈائریکٹر جنرل، پی آئی بی نے کی، جن کے ہمراہ ڈاکٹر پرگیہ پالیوال گور، وائس چانسلر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) بھی موجود تھیں۔

تقریب کے دوران،حکام نے مشترکہ طور پر آئین ہند کی تمہید کو پڑھا اور اس کے اقدار کو قائم رکھنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب کا آغاز ان الفاظ سے ہوا:

’ہم، ہندوستان کے لوگوں نے، ہندوستان کو ایک خودمختار ، اشتراکی، سیکولرجمہوری جمہوریہ بنانے اور اس کے تمام شہریوں کو محفوظ بنانے کا پختہ عزم کیا ہے۔‘

اس تقریب نے فیسٹول میں موجود میڈیا اور کمیونیکیشن پیشہ ور افراد کے درمیان آئینی ذمہ داری، شہری فرض اور قومی یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کیا۔

تقریب کا اختتام تمام شرکاء کے ساتھ حب الوطنی کے نعرے ’جئے ہند‘ کے ساتھ ہوا، جو آئین اور اس کے رہنما اصولوں کے لیے قوم کے پائیدار احترام کی عکاسی کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ا–ک،ص –ج)

U. No. 1860


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Release ID: 2194807   |   Visitor Counter: 6