آئی ایف ایف آئی، ویوز فلم بازا اور ایل ٹی آئی مائنڈ ٹری نےہندوستان کے پہلے اے آئی فلم فیسٹیول کا آغاز کیا
اے آئی فلم فیسٹیول کو 18 ممالک سے 68 اندراجات موصول ہوئے؛ مقابلہ جاتی ایوارڈز کے لیے 27 فلمیں منتخب
وِیوز فلم بازار نے اے آئی پر مبنی فلم سازی کے فاتحین کو ایوارڈز پیش کیے
ویوز فلم بازا اور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) نے ایل ٹی آئی مائنڈ ٹری کے تعاون سےہندوستان کے 56ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) کے دوران گوا میں پہلی مرتبہ اے آئی فلم فیسٹیول اور سنیما اے آئی ہیكاتھون کا آغاز کیا۔ یہ پیش قدمی ہندوستان میں سینما کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کی تلاش کا ایک اہم سنگِ میل ہے، جو تخلیقی اظہار کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ یکجا کرتی ہے۔
مصنوعی ذہانت فلم فیسٹیول:
فیسٹیول کو 18 ممالک کی نمائندگی کرنے والی 68 متنوع اور متاثرکن فلمیں موصول ہوئیں، جن میں 5 بین الاقوامی اے آئی فلم فیسٹیولز (ایڈوبی میکس، اے آئی فلم3 فیسٹیول—امریکہ، بورانو اے آئی فلم فیسٹیول—اٹلی، میٹامورف اے آئی فلم ایوارڈز—برطانیہ، اومنی فلم فیسٹیول—آسٹریلیا) کے ایوارڈ یافتہ فلم پیکیجز اور دنیا بھر کے 14 انفرادی فلم سازوں کی فلمیں شامل تھیں۔ یہ وسیع اور متنوع شرکت اے آئی پر مبنی کہانی گوئی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحان اور نئی نسل کے سنیما ٹولز کے ساتھ تخلیقی تجربات کرنے والے فنکاروں کی ابھرتی ہوئی عالمی برادری کی عکاسی کرتی ہے۔
موصول شدہ فلموں میں سے فیسٹیول نے 27 فلموں کو مقابلے کے زمرے کے لیے اور 4 فلموں کو غیر مقابلہ جاتی شوکیس کے لیے منتخب کیا، جنہیں ان کی فنی خوبی، تکنیکی جدت اور بیانیہ گہرائی کی بنا پر مرتب کیا گیا تھا۔
اے آئی فلم فیسٹیول کے مقابلہ جاتی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان ویوز فلم بازار کی اختتامی تقریب میں کیا گیا۔
کرافٹ نے اے آئی پر مبنی فلم سازی میں بہترین کارکردگی کا جشن منانے کے لیے درج ذیل باوقار ایوارڈز کے ساتھ درج ذیل فلمی منصوبوں کو اعزاز سے نوازا:
کرافٹ ماسٹر ایوارڈ-بہترین اے آئی شارٹ فلم (3,00,000؍روپے) کا ایوارڈ فرانس کی گیلوم ہربولٹ کی ہدایت کاری میں بنی انگریزی زبان کی فلم ناگوری کو پیش کیا گیا ۔ یہ اے آئی سے تیار کردہ سب سے نمایاں مختصر فلم کے طور پر نمایاں ہے ، جس نے کہانی سنانے ، عمل درآمد اور جذباتی گونج میں بہترین کارکردگی کے لیے پہچان حاصل کی ہے ۔
کرافٹ وینگارڈ ایوارڈ-اے آئی/تجرباتی بیانیے کا سب سے زیادہ جدید استعمال (2,00,000؍روپے) جرمنی کے مارک واچولز کی ہدایت کاری میں بنی انگریزی زبان کی فلم ’دی سنیما دیٹ نیور واز‘ کو پیش کیا گیا ۔ فلم کو اس کے جرأت مندانہ تجربے ، غیر روایتی بیانیے کے ڈھانچے اور اے آئی ٹیکنالوجیز کے اولین استعمال کے لیے اعزاز سے نوازا گیا ۔
کرافٹ ا سپیکٹرا ایوارڈ-بہترین اے آئی اینیمیشن/ویژول ڈیزائن (1,00,000؍روپے) امریکہ کی میٹا پپیٹ کی ہدایت کاری میں بنی انگریزی زبان کی فلم ’کیرا‘ کو پیش کیا گیا ۔ اسے اپنی غیر معمولی بصری فن کاری ، ڈیزائن اختراع اور اے آئی ٹولز اور تکنیکوں کے ذریعے فعال جمالیاتی کامیابیوں کے لیے پہچانا جاتا ہے ۔
جیوری اسپیشل منشن انگریزی زبان کی فلم دی لاسٹ بیک اپ فائنل پارٹ(ہدایت کار سری تھانیہ ایم) اور ہندی فلم میرکل آن کچوا بیچ
(ہدایت کار:شیوانشو نروپم) کو پیش کیا گیا۔ ان فلموں نے اے آئی فلم سازی میں غیر معمولی صلاحیت اور ممکنہ وعدہ ظاہر کیا ہے۔
اے آئی فلم اسکریننگز
اے آئی فلم فیسٹیول کی اسکریننگز دو اہم مقامات پر منعقد ہوں گی:
- 26 نومبر، دوپہر 2:30 بجے – ماکینیز پیلس، آڈی 1
- 27 نومبر، شام 4:45 بجے – آئنکس پورورم، آڈی 4
- آئی ایف ایف آئی کے بارے میں:
سال1952میں شروع ہونے والا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا(آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا سب سے قدیم اور سنیماکا سب سے بڑا جشن ہے۔ یہ فیسٹیول سینما کے ایک عالمی مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے—جہاں بحال شدہ کلاسکس اور جرأت مندانہ تجربات ایک ساتھ آتے ہیں اور عظیم ماہرین اپنے تجربات کو جرأتمندنئے فلم سازوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔آئی ایف ایف آئی کی اصل کشش اس کے متحرک امتزاج میں ہے—بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی نمائشیں، ماسٹرکلاسز، خراجِ عقیدت اور ہائی انرجی ویوز فلم بازار، جہاں خیالات، سودے اور تعاون پروان چڑھتےہیں۔
گووا کے شاندار ساحلی مناظر کے پس منظر میں 20 تا 28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56واں ایڈیشن زبانوں، اصناف، جدتوں اور آوازوں کے شاندار امتزاج کا وعدہ کرتا ہے—جو دنیا کے منظرنامے پر ہندوستان کی تخلیقی عظمت کا ایک مکمل جشن ہے۔
مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں:
IFFI Website: https://www.iffigoa.org/
PIB’s IFFI Microsite: https://www.pib.gov.in/iffi/56/
PIB IFFIWood Broadcast Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F
X Handles: @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji
***
ش ح۔م ع ن۔
U-No.1822
Release ID:
2194534
| Visitor Counter:
6