iffi banner

آئی ایف ایف آئی 2025 نے لیجنڈری اداکار جناب دھرمیندر کو دلی خراج عقیدت پیش کیا


وہ ایک مشہور اداکار اور ایک غیر معمولی انسان تھے:  راہل راویل

ہندوستانی سنیما اپنے سب سے بڑے اور سب سے محبوب مثالی ادا کارجناب دھرمیندر کے انتقال پر سوگ منا رہاہے،جو پیر 24 ستمبر 2025 کو اس دارفانی سے داربقاء کی طرف کوچ کرگئے۔  56 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) قوم کے ساتھ مل کر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور آج لیجنڈری اداکار کو دلی خراج عقیدت پیش کیا ۔

معروف فلم ساز راہل راویل نے سلور اسکرین کے روشن ترین ستاروں میں سے ایک یعنی دھرمیندر کے ساتھ اپنی خوبصورت یادوں کی عکاسی کرتے ہوئے جذباتی طور پر انہیں یاد کیا۔ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ آنجہانی جناب کی دھرمیندر کی غیر معمولی زندگی کا جشن منائیں،اس بے پناہ غم کو تسلیم کرتے ہوئے جو ان کے  اہل خانہ کو برداشت کرنا پڑے گا۔ راہل نے کہا کہ ‘‘وہ ایک مشہور اداکار اور ایک غیر معمولی انسان تھے’’۔

0000.jpg

راج کپور کی فلم ‘میرا نام جوکر ’میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر اپنے دنوں کو یاد کرتے ہوئے،راہل نے بتایا کہ کس طرح آنجہانی جناب دھرمیندر نے بے مثال لگن کے ساتھ ٹریپیز آرٹسٹ مہندر کمار کا کردار ادا کیاتھا ۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح اداکار ایک ماہ تک ہر روز دہلی کے لیے شام کو پرواز کرتےاورصبح 5 بجے تک شوٹنگ کرتے اور پھر ‘آدمی اور انسان ’ کی شوٹنگ جاری رکھنے کے لیے ممبئی واپس آجاتے۔ایک  مشکل اور سخت شیڈول جسے انہوں نے بغیر کسی رکاوٹ کے برقرار رکھا ۔

راہل رویل نے بیتاب (1983) کی شوٹنگ کے بارے میں بھی یاد دلایا جو آنجہانی جناب دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول کی پہلی فلم تھی۔ کشمیر میں فلم بندی کے دوران آنجہانی جناب دھرمیندر کو  ایک جھلک دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں ہجوم جمع ہوجاتا تھا۔ فلم کی ریلیز کے بعد،وہ کئی دنوں تک ہر شام باندرا ویسٹ کے گیئٹی سنیما میں اپنے بیٹے کا ڈیبیو دیکھتے تھے اور اس کے بعد ہدایت کار راہل راویل کے گھر جاتے تھے اور اسی جوش و خروش کے ساتھ فلم کے بارے میں بات چیت کرتے تھے کہ کوئی اسے ہر روز پہلی بار دیکھ رہا ہے۔ راویل نے فخر کے ساتھ یہ بھی کہا کہ لیجنڈری اداکار کے بچے ان کی ‘زبردست وراثت’  کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔

انہوں نے جذباتی طور پر کہا،دھرم جی ایک ایسے شخص تھے جن کی زندگی کا جشن منایا جانا چاہیے،کیونکہ وہ لوگوں کے لیے بہت ساری خوشیاں لائے تھے۔ انہوں نے دہلی کے ایک پولیس افسر کی کہانی سنائی جو آنجہانی جناب د`ھرمیندر سے ملنے اور ان کے پاؤں چھونے کے لیے بے چین تھے۔ یہ جان کر کہ مثالی اداکار کا انتقال ہو گیا ہے،افسر غم میں رو پڑے،انہوں نے راویل کو فون کیا اور سنی دیول سے مل کر اپنی تعزیت کا اظہار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ راویل نے زور دے کر کہا،‘‘یہ دھرم جی کی طاقت ہے ۔’’

راویل نے آنجہانی جناب  دھرمیندر کو ایک ایسے باپ کی طرح بھی بتایا جنہوں نے ان کے پورے کیریئر میں ان کی پرورش کی اور ان کی حمایت کی۔ انہوں نے ایک شاندار پروڈیوسر کے طور پر بھی ان کی تعریف کی ۔

اپنے اختتامی کلمات میں انہوں نے کہا،‘‘ہم نے ایک عظیم انسان کو کھو دیا ہے۔ ہم خوش قسمت تھے کہ ہم ایسے وقت میں رہے جب دھرمیندر جی جیسے مثالی اداکار  کام کر رہے تھے۔ انہوں نے اس لازوال ستارے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی خراج عقیدت کا اہتمام کرنے پر آئی ایف ایف آئی کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔

ایک اونچی شخصیت،ایک پیارے اور عظیم فنکاراور بے مثال اداکار اور گرمجوشی کے حامل شخصیت ،آنجہانی جناب  دھرمیندر کی وراثت ہمیشہ ہندوستانی سنیما کے دل میں نقش رہے گی ۔

مزید معلومات کے لیے، کلک کریں:

 

****************

(ش ح۔م م ع۔ت ا(

U.No.1788


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Release ID: 2194234   |   Visitor Counter: 8