امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی محکمہ کے وزیر جناب امت شاہ نے سکھوں کے نویں گرو’ہند کی چادر‘ گرو تیغ بہادر جی کو اُن کے 350ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا
گرو تیغ بہادر جی نے اپنی زندگی میں مذہبی طرز عمل اختیار کیا ، مذہب پر مبنی تقاریر کیں اور ساتھ ہی ظالم حملہ آوروں سے ہماری ثقافت اور عقیدے کا تحفظ بھی کیا
گرو تیغ بہادر جی نے کشمیری پنڈتوں کے لیے جدوجہد کی، ظالمانہ مغل حکمران کو چیلنج کیا اور مذہب کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا
گرو صاحب جی کی قربانی کی داستان ،جو بہادری، ضبط و تحمل، ایثار اور عقیدت سے لبریز ہے،آج بھی دلوں کو فخر اور قومی تحفظ کے نئے عزم سے بھر دیتی ہے
Posted On:
25 NOV 2025 11:12AM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے سکھوں کے نویں گرو،’ہند کی چادر‘ گرو تیغ بہادر جی کو اُن کے 350ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ایک پوسٹ میں، جو انہوں نے ’ایکس (X)‘ پر کیا، جناب امت شاہ نے کہا:
’’سکھوں کےنویں گرو،’ہند کی چادر‘ گرو تیغ بہادر جی کے 350ویں یومِ شہادت پر میں انہیں نمَن کرتا ہوں اور اپنی عقیدت کا اظہار کرتا ہوں‘‘
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ گرو تیغ بہادر جی نے اپنی زندگی میں مذہبی طرز عمل اختیار کیا، مذہب پر مبنی تقاریر کیں اور ظالم حملہ آوروں سے ہماری ثقافت اور عقیدےکا تحفظ کیا۔ انہوں نے کشمیری پنڈتوں کے لیے جدوجہد کی، ظالمانہ مغل حکمران کو چیلنج کیا اور مذہب کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ گرو صاحب جی کی قربانی کی یہ داستان—جو بہادری، ضبط و تحمل، ایثار اور عقیدت سے لبریز ہے،آج بھی دلوں کو فخر اور قومی تحفظ کے نئے عزم سے بھر دیتی ہے۔
****
ش ح۔ ا ع خ۔ ش ب ن
Uno-1769
(Release ID: 2194067)
Visitor Counter : 7