iffi banner

اِفّی 2025 کا پانچواں دن : ایسی کہانیاں جو ہمیں جھنجھوڑ دیں-تصویروں میں: فلم سازوں نے # اِفّی ووڈ میں جذبات، معلومات اور تخیلات کو شاندار انداز میں پیش کیا

#اِفّی ووڈ، 24 نومبر 2025

گوا کے پنجی میں منعقدہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا(اِفّی) 2025 کے پانچویں دن فلم سازوں، مصنفین، کہانی کاروں اور تخلیقی ٹیموں نے بات چیت،  فلم کی اسکریننگز اور فکر انگیز پریس کانفرنسوں کے ذریعے دِن کو متاثر کن بنادیا۔

ہر بات چیت نے فیسٹیول کی چند سب سے دلکش تخلیقات کے پیچھے کارفرما تخلیقی عمل کے دریچے کھولے ،جن میں شناخت اور یادداشت کے گہرے موضوعات سے لے کر ماحولیاتی تبدیلی، ثقافتی ورثے اور انسانی ہمت و استقامت پر مبنی طاقتور بیانیے شامل تھے۔

ناظرین نے سنیما کی متنوع آوازوں کاایک جگہ مشاہدہ کیا، جو ذاتی سفر، تاریخ کی بازگشت اور معاصر حقیقتوں پر غور کرتی ہیں۔ ایسی کہانیاں جو چیلنج بھی پیش کرتی ہیں، شفا بھی دیتی ہیں، سوال اٹھاتی ہیں اور حوصلہ بھی دیتی ہیں۔پانچواں دن روح کو جھنجھوڑنے والے اور دنیا کو سمجھنے کے نئے زاویے دکھانے والے بیانیوں کا جشن ثابت ہوا۔

تصاویر میں پریس کانفرنسوں کی جھلکیاں

پی سی 1: لالا اور پوپی

اِفّی2025فلم لالا اور پوپی کی پریس کانفرنس

لالا اور پوپی ممبئی کے پس منظر پر مبنی ایک انوکھی جنسی جھکاؤ کی محبت کی کہانی ہے، جس میں دو نوجوان لالہ اور پوپی کی زندگی کو دکھایا گیا ہے، جو اپنی زندگیوں میں تبدیلی کے سفر سے گزر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود ایک دوسرے کے جذباتی رشتے کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں۔ یہ فلم شناخت، قبولیت اور ایک ایسے معاشرے میں محبت کی طاقت جیسے گہرے سوالات اٹھاتی ہے، خاص طور پر ایسے لوگوں کے لیے جنہیں معاشرہ اکثر اپنی محدود سوچ کے سبب سمجھنے سے قاصر رہ جاتا ہے۔

 

ہدایت کار بوبی بیدی نے فلم کے آفاقی موضوع کو نمایاں کرتے ہوئے کہاکہ“انسان سب سے پہلے ہیں، جنس بعد میں”انہوں نے بتایا کہ اس فلم کا تصور گزشتہ سال کے اِفی میں ہی جنم لیا تھا اور یہ کہانی اُس ہندوستانی سماجی منظرنامے کی عکاسی کرتی ہے جہاں قانونی سطح پر شناخت کو قبولیت مل چکی ہے، مگر معاشرتی سطح پر قبولیت اب بھی سست روی کا شکار ہے۔

ہدایت کار کائزاد گستاد نے فلم کو محبت کی ایک سچی اور عالمی کہانی قرار دیاایک ایسی داستان جو محض اتفاق سے دو ٹرانس جینڈر مرکزی کرداروں کے درمیان وقوع پذیر ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکرین پلے کی تشکیل کے لیے برسوں کی تحقیق اور ٹرانس جینڈر برادریوں کے ساتھ گہرا مکالمہ ک قائم  کیا گیا، تاکہ کہانی میں صداقت، باریکی اور جذباتی سچائی کو پوری طرح سمویا جاسکے۔

 

پی سی 2: اِن پرسُوٹ آف اسپرنگ+ فلڈ

فلڈ

ہدایت کار کیٹرینا کرناکووا نے بتایا کہ فلڈ کی بنیاد ایک سلوواک گاؤں کی جبری بے دخلی پر ہے، جو ایک آبی ذخیرے کی تعمیر کے بعد ڈوب گیا تھا۔ ماجووا خطے میں فلمائی گئی اس تخلیق میں تقریباً 80 فیصد روتھینین اقلیتی اداکار شامل ہیں، جو اپنی مادری زبان میں مکالمے ادا کرتے ہیں  ایک ایسا موقع جو پردۂ سیمی پر بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔

اس فلم کی دوسری عالمی پریمیئراِفی گوا میں منعقد ہوئی۔ ٹیم کی خواہش ہے کہ ایک خصوصی اسکریننگ ان کمیونٹیز کے لیے بھی منعقد کی جائے جو اُن حقیقی حالات سے گزریں جنہوں نے اس کہانی کو جنم دیا۔

 

فلم: اِن پرسُوٹ آف اسپرنگ

ازبک فلم اِن پرسُوٹ آف اسپرنگ کی نمائندگی ہدایت کار ایوب شاخوبِدینوف اور مرکزی اداکارہ فرینا جمویا نے کی۔ فلم راحات شُکرووف کے گرد گھومتی ہے، جو برسوں سے دفن رازوں اور جذباتی زخموں کا سامنا کرنے کے لیے ایک داخلی سفر طے کرتی ہے۔ سوویت دور کے آخری برسوں کے پس منظر میں قائم یہ کہانی آج بھی علاج، مفاہمت اور خود کو دریافت کرنے جیسے موضوعات کے اعتبار سے بے حد معنویت رکھتی ہے۔

ہدایت کار نے اِفیّ کو ایک اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم قرار دیا، جو عالمی سنیما اور ثقافت کو ایک جگہ جمع کرتا ہے۔

پی سی 3: رُدھر وانا

 

اِفّی 2025 فلم رُدھر واناکی تیسری پریس کانفرنس

رُدھروانا کی کہانی ایک ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو الیکشن ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر مشتمل ہے اور ایک جنگل میں پھنس جاتا ہے، جہاں ایک ریزورٹ کی تعمیر کے منصوبے اور مقامی داداسی قبیلے کے درمیان پرتشدد تنازع جاری ہے۔ پناہ کی تلاش میں وہ ایک بوسیدہ ٹری ہاؤس میں چھپتے ہیں، مگر جلد ہی انہیں احساس ہوتا ہے کہ باہر کے تنازع سے کہیں زیادہ ہولناک ایک ماورائی خطرہ اُن کا گھیراؤ کر رہا ہے۔

فلم میں جنگلات کی کٹائی سے جڑے انسانی خدشات کو ایک ہولناک بیانیے کے ساتھ جوڑا گیا ہے، جہاں فطرت صدیوں پرانے ایک بھوت کی صورت میں پلٹ کر وار کرتی ہے۔


پی سی 4: ما، اُما، پدما (گھٹک) — کتاب کااجراء

 

اس خصوصی کتاب اجراءکی تقریب میں عظیم فلم ساز رِتوِک گھٹک کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے بھارتی سنیما پر ان کے دیرپا اثرات پر روشنی ڈالی اور اُن مشکلات و جدوجہد کا ذکر کیا جن سے وہ اپنے پورے کیریئر کے دوران دوچار رہے۔

مصنف کامران نے گھٹک کی تربیت سے متعلق پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیم نہایت سخت، منظم اور گہری بنیادوں پر قائم تھی۔ ان کی فنی تربیت کا آغاز ابتدائی تحریر سے ہوا، پھر اپنے عہد کے عظیم فنکاروں کے ساتھ اشتراک کے تجربات سے نکھری اور بعد ازاں آیزنسٹائن اور اسٹینسلاوسکی جیسے عالمی سینمائی اساتذہ کے گہرے مطالعے اور فکری مکالمے سے مضبوط ہوئی۔ایف ٹی آئی آئی میں ان کی تدریسی خدمات نے فلمی فکر اور اسائنمنٹ کی روایت میں ان کے غیر معمولی کردار کو مزید مستحکم کیا۔

 

پی سی 5: ہمسفر + پپلانتری: اے ٹیل آف اِیکو فیمنزم+ بیٹل فیلڈ

ہمسفر

ہمسفر ایک دادا کے جذباتی سفر کو پیش کرتی ہے، جس کا قیمتی پرانا ریڈیو — اس کی پوری زندگی کا “ساتھی” — اچانک گم ہو جاتا ہے۔ فلم بھارتی ثقافتی قدروں کو اجاگر کرتی ہے، جہاں عام سی اشیاء بھی شناخت، یادداشت اور جذباتی رشتوں کی علامت بن جاتی ہیں۔ یہ کمی، یادوں کی کسک اور نہ ٹوٹنے والے تعلق کی نہایت نرم اور دل چھو لینے والی کہانی ہے۔

پپلانتری: اے ٹیل آف اِیکو فیمنزم

یہ طویل دستاویزی فلم راجستھان کے گاؤں پپلانتری کی غیر معمولی ماحولیاتی اور سماجی تبدیلی کو دریافت کرتی ہے۔ ہدایت کار و پروڈیوسر سورج کمار دکھاتے ہیں کہ کس طرح بصیرت رکھنے والے سرپنچ شیام سندر پالیوال نے ماحولیاتی دُکھ کو ایک ایکو فیمینسٹ تحریک میں بدل دیا — جسے ہر بیٹی کی پیدائش پر 111 درخت لگانے کی روایت نے علامتی بنیاد فراہم کی۔

عالمی سطح پر پذیرائی اور اقوامِ متحدہ کی دلچسپی کے ساتھ، یہ فلم مقامی کمیونٹی کی مضبوطی، ماحولیاتی احیاء اور خواتین پر مرکز ترقی کی طاقت کا جشن مناتی ہے۔

بیٹل فیلڈ

1944 کی بیٹل آف امپھال کے زخموں کے پس منظر میں قائم یہ فلم راجیشور کی اس جستجو کی پیروی کرتی ہے جس میں وہ اس جنگ کے مادی شواہد اور ذاتی مشاہدوں کو تلاش کرنے نکلتا ہے — ایک ایسا باب جو دوسری جنگ عظیم کی سب سے خونریز جھڑپوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ کھدائیوں، عینی شاہدین اور بچ جانے والوں کے بیانات کے ذریعے یہ دستاویزی فلم جنگ کے دیرپا نفسیاتی اثرات کو روزمرہ زندگی پر جانچتی ہے اور یہ سوال اٹھاتی ہے کہ تشدد کس طرح ثقافتی یادداشت کو تشکیل دیتا ہے۔

 

پی سی 6: سانگز آف ایڈم + اِسکن آف یوتھ

 

سانگز آف ایڈم

 

1946 کی میسوپوٹامیا کے پس منظر میں قائم سانگز آف ایڈم 12 سالہ ایڈم کی کہانی بیان کرتی ہے، جو یہ فیصلہ کر لیتا ہے کہ وہ کبھی بڑا نہیں ہوگا اور اس کے اس فیصلے سے اس کے اردگرد کے لوگ وقت کے ناقابلِ روک بہاؤ کا سامنا کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ یہ معصومیت، ناگزیریت اور جذباتی سچائی پر مبنی ایک شاعرانہ داستان ہے۔

اِسکن آف یوتھ

1990 کی دہائی کے سائیگون میں قائم اِسکن آف یوتھ ایک پرآشوب محبت کی کہانی کو پیش کرتی ہے، جس میں ایک ٹرانس جینڈر سیکس ورکر،جو اپنی صنفی شناخت کے اثبات کی خواہش رکھتی ہےاور ایک کیج فائٹر، جو اس کے خواب کو سہارا دینے کے لیے سرگرم ہے، مرکزی کردار ہیں۔ ان کی محبت ذاتی زخموں، مجرمانہ دنیا کی پرتشدد حقیقتوں اور اس نازک امید سے آزمائی جاتی ہے کہ وہ دونوں ایک دن وہ بن سکیں جو وہ اصل میں ہیں۔

اِفّی کے بارے میں

1952 میں شروع ہوا ، انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا سب سے قدیم اور سنیما کا سب سے بڑا جشن ہے ۔  نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) وزارت اطلاعات و نشریات ، حکومت ہند اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی) ریاستی حکومت گوا کے ذریعے مشترکہ طور پر منعقد کیا جانے والا یہ فیسٹیول ایک عالمی سنیما پاور ہاؤس بن گیا ہے-جہاں بحال شدہ کلاسیکی ڈرامائی تجربات سے ملتے ہیں اور عظیم فنکارپہلی بار حصہ لینے والے پر اعتماد فنکاروں کے ساتھ جگہ بانٹتے ہیں ۔  جو چیز آئی ایف ایف آئی کو واقعی چمکدار بناتی ہے وہ اس کا بہترین امتزاج ہے۔بین الاقوامی مقابلے ، ثقافتی نمائشیں ، ماسٹر کلاسز ، خراج تحسین اور پرجوش ویوز فلم بازار ، جہاں تخیلات ، سمجھوتے اور شراکت داریاں پروان چڑھتی ہیں ۔  گوا کے شاندار ساحلی پس منظر میں 20سے28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56 واں ایڈیشن زبانوں ، انواع ، اختراعات اور آوازوں کے ایک شاندار میدان عمل کا وعدہ کرتا ہے،جو عالمی سطح پر ہندوستان کی تخلیقی صلاحیتوں کا ایک شاندار جشن ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –م–ش،ص –ج)

U. No. 1765


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Release ID: 2194041   |   Visitor Counter: 6