وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے 2025 کے عالمی باکسنگ کپ فائنلز میں غیر معمولی اور ریکارڈ توڑ کارکردگی پرہندوستانی  کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

Posted On: 24 NOV 2025 12:06PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2025 کے عالمی باکسنگ کپ فائنلز میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی غیر معمولی اور ریکارڈ توڑ کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے 20 تمغے جیتے، جن میں 9 سونے کے تمغے شامل ہیں، جو ہندوستانی باکسنگ کے لیے تاریخی کامیابی ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو ملک کے باکسرز کے عزم، حوصلے اور انتھک جذبے سے منسلک قرار دیا۔

جناب مودی نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ میں کہا:

’ہمارے شاندار کھلاڑیوں نے 2025 کے عالمی باکسنگ کپ فائنلز میں غیر معمولی اور ریکارڈ توڑ کارکردگی کا مظاہرہ کیا! انہوں نے 20 تمغے جیتے، جن میں 9 سونے کے تمغے شامل ہیں۔ یہ ہمارے باکسروں کے عزم اور حوصلے کی بدولت ممکن ہوا۔ انہیں مبارکباد اور مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک تمنائیں۔‘

*****

ش ح۔ ش ت۔   ص ج

U-N-1706


(Release ID: 2193453) Visitor Counter : 10