وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پہلا بلائنڈ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی

Posted On: 24 NOV 2025 12:07PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارتی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کو پہلا بلائنڈ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نےپوری سیریز میں ناقابل شکست  رہنے کی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور اسے محنت، ٹیم ورک اور عزم  مصمم کی ایک روشن مثال قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہر کھلاڑی ایک حقیقی چیمپیئن ہے جن کی لگن نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

وزیراعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

‘‘بھارتی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کو پہلا بلائنڈ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد! اس سے بھی زیادہ قابل تحسین بات یہ ہے کہ وہ پورے سیریز میں ناقابل شکست رہے۔ یہ واقعی کھیل کی ایک تاریخی کامیابی ہے اور سخت محنت، ٹیم ورک اور عزم مصمم کی شاندارمثال ہے۔ ہر کھلاڑی ایک چیمپئن ہے! ٹیم کی آئندہ  کوششوں کے لیے میری نیک تمنائیں۔ یہ کارنامہ آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا باعث بنے گا۔"

********

 (ش ح ۔ع ح۔ع ر)

U. No. 1707


(Release ID: 2193447) Visitor Counter : 10