پنجی میں56 ویں آئی ایف ایف آئی کے تاریخی ، کارنیول انداز کی شاندار پریڈ کے ساتھ شروعات
چھپنویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی-2025) کا آغاز پنجی میں ایک شاندار پریڈ کے ساتھ ہوا، جو فیسٹیول کے لیے ایک تاریخی شروعات تھی ۔ یہ پریڈ 20 نومبر کو منعقد ہوئی، جس نے شہر کے ڈی بی روڈ کورنگا رنگ ثقافتی راہداری میں تبدیل کر دیا، جہاں فلم پروڈکشن ہاؤسز، شریک ریاستوں اور ثقافتی گروپوں کی جھانکیاں پرانے گووا میڈیکل کالج کی عمارت سے کلا اکیڈمی تک گئیں۔ دو درجن سے زائد جھانکیوں میں سے 12 گوا حکومت کی طرف سے پیش کی گئیں ۔ ان جھانکیوں نے ہندوستان کی سینمائی وراثت، اینیمیشن اور علاقائی شناخت کے موضوعات کی نمائش کی۔اس میں سب سے اہم توجہ کا مرکز ایک بڑا لوک پیش کش ‘‘بھارت ایک سر’’رہا، جو مرکزی مواصلات بیورو کے تحت وزارت نشریات و مواصلات کا پروڈکشن تھا، جس میں 100 سے زائد فنکاروں نے روایتی رقص پیش کیے اور مشہور اینیمیٹڈ کردار جیسے چھوٹا بھیم، موٹو پتلو اور بٹّو بہانے باز کی آمد نے ناظرین کو بہت پرجوش کر دیا۔
پریڈ نے پنجی میں ایک کارنیول جیسا ماحول پیدا کیا، جس نے فیسٹیول کے افتتاح کو ایک محدود تقریب کی بجائے عوامی جشن میں تبدیل کر دیا۔ ہزاروں مقامی افراد، سیاح اور وفود سڑکوں پر جمع ہوئے تاکہ جھانکیوں، ثقافتی پیشکشوں اور لائیو موسیقی کا مشاہدہ کر سکیں، جس سے یہ اِفی کی افتتاحی تقریب میں سے ایک یادگار لمحہ بن گیا۔ اس تقریب میں گوا کے کارنیول جوش کے ساتھ فیسٹیول کی سینمائی عظمت کا شاندار امتزاج دیکھنے کو ملاجس نے اس نوروزہ تقریب کا پرجوش ماحول سازگار کیا۔
گوا کے وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت نے گوا کے گورنر جناب پشپک اشوک گجپتی راجو کے ساتھ پنجی میں ایک شاندار پریڈ کے ساتھ اِفّی-2025 کا افتتاح کیا۔
انوپم کھیر، شیکھر کپور اور نندموری بالاکرشن نے پنجی میں اِفّی-2025 کی شاندار پریڈ میں نمایاں موجودگی درج کی۔
مشہور اینیمیٹڈ کردار چھوٹا بھیم اور چٹکی نے اپنی پرجوش موجودگی سے اِفّی-2025 کی شاندار پریڈ میں شائقین کومحظوظ کیا۔
ہر یانہ کی رنگا رنگ ثقافتی پیشکش نے ریاست کی بھرپور عوامی روایات کو پیش کیا۔
نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے ایک موضوعاتی جھانکی کے ذریعے اپنی موجودگی درج کرائی۔
پریڈ میں شری شانتا دُرگا بابریشوریوک سنگھ کی ثقافتی موجودگی ۔
کشمیر کے فنکاروں نے اِفّی-2025 کی عالی شان پریڈ میں رنگ اور دلکشی کا اضافہ کیا۔
ویوزاو ٹی ٹی نے افتتاحی پریڈ میں اپنی موجودگی درج کرائی۔
پریڈ میں ثقافت اور سینما کا حسین امتزاج نمایاں طورپر نظر آیا۔
اتر پردیش کے فنکاروں نےاِفّی-2025 کی پریڈ میں دلکشی اور خوبصورتی کا اضافہ کیا۔
********
ش ح۔م ش۔ ج ا
U-1576
Release ID:
2192405
| Visitor Counter:
6