ویوز فلم بازار گوا میں جشن کے افتتاحی اجتماع کے ساتھ شروع ہوا
بازار سات سے زیادہ ممالک کے 300 فلمی پروجیکٹوں اورمندوبین کو یکجا کرتا ہے
محترمہ جیوون کم نے وندے ماترم پیش کیا اور کوریا –ہندوستانی موسیقی سے ہم آہنگ ہوا
جنوبی ایشیا کے عالمی فلمی بازار ویوز فلم بازار کا آج گوا کے پنجم میں میریٹ ریزورٹ میں ایک عظیم الشان افتتاحی تقریب کے ساتھ افتتاح ہوا جس میں قائدین ، پالیسی سازوں ، فلم سازوں اور عالمی مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ہندوستان کے باوقار بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے ساتھ سالانہ منعقد ہونے والا بازار کا 19 واں ایڈیشن ، جسے اب ویوز فلم بازار کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ، فلم سازوں ، پروڈیوسروں ، سیلز ایجنٹوں ، فیسٹیول پروگرامرز ، اور تخلیقی اور مالی شراکت داری کے خواہاں تقسیم کاروں کے لیے ایک عالمی میٹنگ پوائنٹ کے طور پر کام کرتا ہے ۔ بازار 20 نومبر سے 24 نومبر تک شیڈول ہے ۔

اپنے افتتاحی کلمات میں وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے ویوز فلم بازار کو آئی ایف ایف آئی کی تقریبات کا فطری اور مناسب آغاز قرار دیا ۔ انہوں نے اسے ’’اسکریننگ ، ماسٹر کلاسز اور ٹیکنالوجی کی نمائش کا مکمل ماحولیاتی نظام‘‘ قرار دیا ، اور اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ویوز کی نئی شناخت وزیر اعظم کے ’’آرٹ کو کامرس میں تبدیل کرنے‘‘ کے وژن سے ہم آہنگ ہے ۔

انہوں نے فلم سازوں کے لیے دنیا کے پہلے ای-مارکیٹ پلیس کو اجاگر کیا اور زور دے کر کہا کہ ویوز’’تخلیق کاروں اور ممالک کو مربوط کررہا ہے ، جس سے ہندوستان عالمی اشتراک کا ایک میٹنگ پوائنٹ بن رہا ہے‘‘ ۔ انہوں نے کیوریٹڈ پروجیکٹوں ، نقد گرانٹس اور منظم فیڈ بیک کے عمل کی وسیع صف کا ذکر کیا ، جبکہ ہندوستان کے پہلے اے آئی فلم فیسٹیول اور ہیکاتھون کو سنیما ٹیکنالوجی کے مستقبل کو اپنانے کے لیے ضروری اقدامات کے طور پر بھی اجاگر کیا ۔
مہمان خصوصی جمہوریہ کوریا کی قومی اسمبلی کی رکن محترمہ جیوون کم نے میلے کے پہلے ایڈیشن کے بعد سے منتظمین کے عزم اور مستقل مزاجی کی تعریف کی ۔ ہندوستان اور کوریا کے درمیان فعال تعاون کی امید کا اظہار کرتے ہوئے ، انہوں نے وندے ماترم کی ایک پرجوش پیشکش بھی کی ، جس پر سامعین کی جانب سے گرمجوشی سے تالیاں بجائی گئیں اور کھڑے ہو کر ان کی عزت افزائی کی گئی۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے بازار کا افتتاح کرتے ہوئے ہندوستان کے فلم پروڈکشن کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے کے سلسلے میں وزیر اعظم کے وژن کے بارے میں بات کی ۔ اسے ’’تخلیق کاروں اور پروڈیوسروں کے درمیان پل‘‘ قرار دیتے ہوئے ، انہوں نے نوجوان آوازوں اور نئے قصہ گو کو بااختیار بنانے کے لیے پلیٹ فارم کی تعریف کی ، اس سال بازار میں 124 نئے تخلیق کاروں کی شرکت کا ذکر کیا اور ہندوستانی ثقافت اور مواد کو دنیا تک پہنچانے میں اس کے کردار کی تصدیق کی ۔

ایڈیشنل سکریٹری جناب پربھات نے تقریب میں تشکر کا اظہار کیا ۔ افتتاحی تقریب میں آئی ایف ایف آئی فیسٹیول کے ڈائریکٹر اور معروف فلم ساز شیکھر کپور ، اداکار جناب ننداموری بالکرشنا اور جناب انوپم کھیر ، ویوز بازار کے مشیر جیروم پیلارڈ ، آسٹریلیائی فلم ڈائریکٹر گارت ڈیوس اور این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرکاش مگدم نے بھی شرکت کی ، جو اس سال کی تقریب میں تخلیقی صلاحیتوں اور صنعت کی قیادت کے متحرک سنگم کی علامت ہیں ۔

ویوز فلم بازار: ہنر، ٹیکنالوجی اور عالمی اشتراک کا اظہار
پہلے فلم بازار کے نام سے جانا جانے والا یہ اقدام نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) نے 2007 میں شروع کیا تھا اور یہ جنوبی ایشیا کی سب سے بااثر فلم مارکیٹ بن گیا ہے ۔
بازار اسکرین رائٹرز لیب ، مارکیٹ اسکریننگ ، ویوئنگ روم لائبریری اور کو-پروڈکشن مارکیٹ سمیت اپنے کیوریٹڈ ورٹیکلز میں 300 سے زیادہ فلمی پروجیکٹوں کا ایک وسیع انتخاب یکجا کرتا ہے ۔ کو-پروڈکشن مارکیٹ میں 22 فیچر فلمیں اور 5 دستاویزی فلمیں شامل ہیں، جبکہ ویوز فلم بازار ریکمنڈز سیکشن میں متعدد فارمیٹس میں 22 قابل ذکر فلمیں پیش کی جائیں گی ۔ سات سے زیادہ ممالک کے وفود اور دس سے زیادہ ہندوستانی ریاستوں کی فلمی ترغیبات اس پلیٹ فارم کو مزید تقویت بخشیں گی۔
ایک مخصوص ٹیک پویلین جدید ترین وی ایف ایکس ، سی جی آئی ، اینیمیشن اور ڈیجیٹل پروڈکشن ٹولز کی تلاش کے لیے ایک متحرک جگہ پیش کرتا ہے ۔ تقریب کے مستقبل کے جذبے میں اضافہ کرتے ہوئے ، اس سال ایل ٹی آئی مائنڈٹری کے تعاون سے منعقد ہونے والے سنیما اے آئی ہیکاتھون کو متعارف کیے جانے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ، جس میں تخلیق کاروں کو اے آئی پر مبنی قصہ گوئی، سرٹیفیکیشن کے عمل اور اینٹی پائریسی اختراعات کے ساتھ تجربہ حاصل کرنے کی دعوت دی گئی ہے ۔
تخلیقی صلاحیتوں ، ٹیکنالوجی اور عالمی تبادلے کے اپنے ہموار امتزاج کے ساتھ ، ویوز فلم بازار متحرک تعاون اور دریافت کے لیے مرحلہ طے کرتا ہے ، جو سنیما کے خیالات اور بین الاقوامی شراکت داری کے لیے ایک متحرک مرکز کے طور پر ہندوستان کے کردار کی تصدیق کرتا ہے ۔
آئی ایف ایف آئی کے بارے میں
1952 میں شروع ہوا ، انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا سب سے قدیم اور سنیما کا سب سے بڑا جشن ہے ۔ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) وزارت اطلاعات و نشریات ، حکومت ہند اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی) ریاستی حکومت گوا کے ذریعے مشترکہ طور پر منعقد کیا جانے والا یہ فیسٹیول ،ایک عالمی سنیما پاور ہاؤس بن گیا ہے۔ جہاں بحال شدہ کلاسیکی شاہکار کابیبکاک تجربات سے سنگم ہوتا ہے اور سرکردہ شخصیات پہلی مرتبہ اس میں شامل ہونے والوں کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ جو چیز آئی ایف ایف آئی کو واقعی متحرک بناتی ہے وہ اس کی توانائی ہے ۔بین الاقوامی مقابلے ، ثقافتی نمائشیں ، ماسٹر کلاسز ، خراج تحسین ، اور اعلی توانائی والا ویوز فلم بازار ، جہاں خیالات ، معاہدے اور اشتراک کو بنیاد ملتی ہے۔ گوا کے شاندار ساحلی پس منظر میں 28-20 نومبر تک منعقد ہونے والا 56 واں ایڈیشن زبانوں ، انواع ، اختراعات اور آوازوں کے ایک شاندار میل کا وعدہ کرتا ہے،جو عالمی سطح پر ہندوستان کی تخلیقی صلاحیتوں کا ایک عمیق جشن ہے ۔
مزید تفصیلات کے لیے کلک کریں:
ایفی ویب سائٹ: https://www.iffigoa.org/
پی آئی بی ایفی مائیکرو سائٹ: https://www.pib.gov.in/iffi/56new/
پی آئی بی ایفی ووڈ براڈ کاسٹ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F
ایکس ہینڈل : @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji
*****
)ش ح – ا ع خ - م ذ(
U.N. 1553
Release ID:
2192221
| Visitor Counter:
15
Read this release in:
Punjabi
,
Telugu
,
Khasi
,
English
,
Konkani
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam