وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ہندوستانی تیر اندازی ٹیم کو ایشین تیر اندازی چمپئن شپ 2025 میں اب تک کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی
Posted On:
17 NOV 2025 5:59PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی تیر اندازی ٹیم کو ایشین تیر اندازی چمپئن شپ 2025 میں اب تک کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ہے ۔
جناب مودی نے کہا کہ ٹیم نے چمپئن شپ میں اپنی اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 گولڈ سمیت کل 10 تمغے جیتے ہیں ۔ انہوں نے 18 سال کے وقفے کے بعد حاصل کیے گئے مردوں کے تاریخی گولڈ میڈل پر روشنی ڈالی ۔ وزیر اعظم نے انفرادی مقابلوں میں مضبوط کارکردگی اور کامیاب کمپاؤنڈ ٹائٹل ڈیفنس کو بھی سراہا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ قابل ذکر کامیابی ملک بھر میں متعدد پر امنگ کھلاڑیوں کو تحریک دے گی ۔
وزیر اعظم نے کہا ؛
’’ ہماری تیر اندازی ٹیم کو ایشین تیر اندازی چیمپئن شپ 2025 میں ان کی اب تک کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد ۔ انہوں نے 6 گولڈ سمیت 10 تمغے اپنے نام کیے ہیں ۔ ان میں قابل ذکر 18 سال بعد تاریخی ریکور مینز گولڈ شامل ہے۔ ساتھ ہی مضبوط انفرادی مقابلے اور کامیاب کمپاؤنڈ ٹائٹل ڈیفنس بھی دیکھنے میں آئے ۔ یہ واقعی ایک بہت ہی خاص کارنامہ ہے ، جو بہت سے آنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا ‘‘۔
***
ش ح۔م م ۔ ع د
(U-No. 1382)
(Release ID: 2190920)
Visitor Counter : 10