وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر دیوموگرا ماتا مندر میں پوجا کی؛ بھگوان برسا منڈا کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کی سلامتی کے لیے پرارتھنا کی
Posted On:
15 NOV 2025 3:00PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےآج جن جاتیہ گورو دیوس ، اور بھگوان برسا منڈا کی پیدائش کی150ویں سالگرہ کے موقع پر دیوموگرا ماتا مندر کے درشن کیے۔
اپنے دورے کے دوران، وزیر اعظم نے پوجا کی اور دیوموگرا ماتا سے تمام تر شہریوں کی اچھی صحت اور ترقی کے لیے آشیرواد مانگا۔ جناب مودی نے اسے ایک مقدس تجربہ بتایا اور ملک بھر کے عوام سے اس مندر کے درشن کرنے اور ماتا کا آشیرواد لینے کی درخواست کی۔
جناب مودی نے ایکس پر لکھا؛
’’دیو موگرا ماتا کی جے!
آج جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر بھگوان برسا منڈا جی کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ کے مبارک دن دیو موگرا ماتا کے مندر میں درشن کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ دیوی ماتا سے میں نے تمام اہل وطن کی عمدہ صحت اور ترقی کی پرارتھنا کی۔ میری درخواست ہے کہ آپ بھی اس مندر میں آکر ماتا کے درشن کریں اور ان کا آشیرواد لیں۔‘‘
“દેવમોગરા માતાની જય!
આજના જનજાતિય ગૌરવ દિવસ અને ભગવાન બિરસા મુંડાની દોઢસોમી જન્મજયંતિના પવિત્ર અવસરે દેવમોગરા માતાના મંદિરે દર્શન કરવાનું સૌભાગ્ય પ્રાપ્ત થયું.
સૌ દેશવાસીઓના સ્વાસ્થ્ય, કલ્યાણ અને ઉન્નતિ માટે પ્રાર્થના કરી.”
**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:1309
(Release ID: 2190333)
Visitor Counter : 10