زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے ڈرافٹسیڈز بل 2025کے سلسلے میں عوام سے رائے طلب کی


نیا بِل سیڈز ایکٹ 1966 اور سیڈز (کنٹرول) آرڈر 1983 کی جگہ  لے گا

بل کا مقصد معیاری بیجوں کو یقینی بنانا ، کسانوں کے حقوق کا تحفظ اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینا ہے

تمام دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی آراء اور تجاویز 11 دسمبر 2025 تک ارسال کر سکتے ہیں

Posted On: 13 NOV 2025 2:48PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی زراعت اور کسانوں کی فلاح و  بہبود کی وزارت کے تحت کام کرنے والے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے(ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) نے موجودہ زرعی اور ضابطہ جاتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئےسیڈز بل 2025 کا مسودہ تیار کیا ہے ۔ مجوزہ قانون سازی کا مقصد موجودہ سیڈز ایکٹ 1966 اور سیڈز (کنٹرول) آرڈر 1983 کی جگہ لے گا ۔

سیڈز بل ، 2025 کا مسودہ بازار میں دستیاب بیجوں اور پودے لگانے کے مواد کے معیار کو منظم کرنے ، کسانوں کی کفایتی قیمتوں پر اعلی معیار کے بیجوں تک رسائی کو یقینی بنانے ، جعلی اور ناقص معیار کے بیجوں کی فروخت کو روکنے ، کسانوں کو نقصانات سے بچانے ، عالمی اقسام تک جدت اور رسائی کو فروغ دینے کے لیے بیج کی درآمدات کو آزاد کرنے  اور کسانوں کے حقوق کا تحفظ کرنے ، بیج کی فراہمی کے سلسلے میں شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنانے کے لئے ہے ۔

عمل درآمد کے پہلو سے، مجوزہ بل میں معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں کو غیر فوجداری کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے، جس سے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ ملے گا اور تعمیل کے بوجھ کو کم کیا جائے گا ، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں کو مؤثر طریقے سے سزا دینے کے لیے مضبوط دفعات کو برقرار رکھا جائے گا ۔

قانون سازی سے قبلمشاورتی عمل کے ایک حصے کے طور پر ، سیڈز بل ، 2025 کا مسودہ  اور تجویز کردہ فیڈ بیک فارمیٹ وزارت کی سرکاری ویب سائٹ https://agriwwellfare.gov.in پر دستیاب ہے ۔

تمام متعلقہ فریقین اور عوام الناس کو مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ مسودہ بل اور اس کی دفعات پر اپنے تبصرے اور تجاویز پیش کریں ۔

رائے اور تجاویز بذریعہ ای میل jsseeds-agri[at]gov[dot]in پر بھیجی جا سکتی ہیں۔

 

تجاویز ایم ایس ورڈ یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں جتنی جلدی ممکن ہو،11 دسمبر 2025 سے قبل جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
(رائے دینے کا فارمیٹ نیچے منسلک ہے)۔

سیڈز بل کی مسودہ کاپی دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں ۔

 

تجاویز اور آراء جمع کرانے کا فارم

شخص کا نام اور عہدہ

 

رابطہ کی تفصیلات

پتہ، ای میل، موبائل

 

تنظیم/ایجنسی کا نام (اگر کوئی منسلک ہو)

 

رابطہ کی تفصیلات

پتہ، ای میل، موبائل

 

 

حصہ بی تبصرے/ تجاویز

 

نمبر شمار

سیکشن

مسئلہ

تبصرے / تجاویز

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

***

ش ح۔ ک ا۔ ع ر

U.NO.1203

 


(Release ID: 2189646) Visitor Counter : 7