وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے بھوٹان کے چوتھے بادشاہ سے ملاقات کی اور عالمی امن  کی دعا کے تہوار میں شرکت کی

Posted On: 12 NOV 2025 9:54AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھمپو میں بھوٹان کے چوتھے بادشاہ،عزت مآب  جگمے سنگئے وانگچک سے ملاقات  کی۔

وزیر اعظم نے عزت مآب  چوتھے بادشاہ کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور بھارت کی حکومت اور عوام کی جانب سے اُن کی صحت و تندرستی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں پیش کیں۔ وزیر اعظم نے بھارت۔بھوٹان کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں عزت مآب  چوتھے بادشاہ کی قیادت، رہنمائی اور مشوروں پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ اس سلسلے میں انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے والے مشترکہ روحانی اور ثقافتی رشتوں کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے تھمپو میں جاری عالمی امن کی دعا کے فیسٹیول کے تہوارکے تحت چانگلیمتھنگ اسٹیڈیم میں کلاچکرا کی افتتاحی  تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کے ساتھ بھوٹان کے بادشاہ، بھوٹان کے چوتھے بادشاہ اور بھوٹان کے وزیر اعظم بھی موجود تھے۔ یہ دعائیں بھوٹان کے چیف ایبٹ، عزت مآب جی کھینپو کی زیرِ صدارت ادا کی گئیں۔

********

ش ح۔ ش آ ۔ م ش

U. No-1128


(Release ID: 2189062) Visitor Counter : 12