وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بھگوان بدھ کے مقدس آثار کے احترام کے ساتھ کیے گئے خیرمقدم کے لیے سلطنت بھوٹان کے عوام اور قیادت کی ستائش کی

Posted On: 09 NOV 2025 3:43PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت سے لے جائے گئے بھگوان بدھ کے مقدس آثار کے احترام کے ساتھ کیے گئے خیرمقدم کے لیے بھوٹان کے عوام اور قیادت کی تہہ دل سے ستائش کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ آثار امن، جذبہ ترحم اور ہم آہنگی کے لافانی پیغام کی علامت ہیں۔ جناب مودی نے کہا،’’بھگوان بدھ کی تعلیمات ہمارے دونوں ممالک  کی ساجھا روحانی وراثت کے مابین ایک مقدس رابطے کی حیثیت رکھتی ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:

’’بھارت سے لائے گئے بھگوان بدھ کے مقدس آثار کے احترام کے ساتھ کیے گئے خیرمقدم کے لیے بھوٹان کے عوام اور قیادت کی تہہ دل سے ستائش کرتا ہوں۔

یہ آثار امن، جذبہ ترحم اور ہم آہنگی کے لافانی پیغام کی علامت ہیں۔ بھگوان بدھ کی تعلیمات دونوں ممالک کے ساجھا روحانی ورثے کے درمیان ایک مقدس رابطے کی حیثیت رکھتی ہیں۔‘‘

https://facebook.com/share/p/16kev8w8rv/?mibextid=wwXIfr

@tsheringtobgay

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:989


(Release ID: 2188025) Visitor Counter : 8