وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

سی آئی آئی نے 12 ویں بگ پکچر سمٹ-2025 میں ویوز بازار کے تعاون سے عالمی ایم اینڈ ای سرمایہ کاروں کی کانفرنس کا اعلان کیا


سی آئی آئی اور ویوز بازار بھارت کے ایم اینڈ ای سیکٹر کے لیے مواقع کی ایک نئی لہر کا آغاز کریں گے

Posted On: 07 NOV 2025 4:10PM by PIB Delhi

بھارتی صنعتوں کی کنفیڈریشن (سی آئی آئی) نے ممبئی میں یکم تا 2 دسمبر ، 2025 ءکو منعقد ہونے والے 12 ویں سالانہ سی آئی آئی بگ پکچر سمٹ میں سی آئی آئی عالمی ایم اینڈ ای سرمایہ کاروں کی کانفرنس کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔ ویوز بازار کے تعاون سے شروع کی گئی اس پہل کا مقصد ، ترقی کی اگلی لہر کو فروغ دینے کے لیے کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری کو مربوط کرکے بھارت کے میڈیا اور تفریحی (ایم اینڈ ای) شعبے کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانا ہے ۔

سی آئی آئی نے ایلارا کیپٹل کو انویسٹر میٹ کے لیے سرمایہ کاری شراکت دار اور وٹرینا کو عالمی مالیاتی شراکت دار کے طور پر اعلان کیا ہے ۔ ایم اینڈ ای سیکٹر میں بزنس نیٹ ورکنگ اور پروجیکٹ پچنگ کے لیے ایک سرکردہ پلیٹ فارم ویوز بازار ، چوٹی کانفرنس کے دوران سی آئی آئی مارکیٹ پلیس میں اپنے کامیاب بی 2 بی میٹنگ فارمیٹ اور پروجیکٹ شوکیسز کو مربوط کرے گا ، جس میں اس کے موجودہ پروجیکٹوں اور ویوز فلم بازار کے اقدامات شامل ہوں گے ۔

سی آئی آئی بگ پکچر چوٹی کانفرنس ، جس کا موضوع ‘‘ اے آئی کا دور : تخلیق اور تجارت کو مربوط کرنا ’’ ہے ، حکومت اور صنعت کے قائدین کو بھارت کے میڈیا اور تفریحی (ایم اینڈ ای) سیکٹر کی ترقی اور تبدیلی کے لیے ایک نقشۂ راہ تیار کرنے کے لیے یکجا کرے گا ۔ اس چوٹی کانفرنس کا انعقاد حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے ۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے جاجو اور سونی پکچرز نیٹ ورک انڈیا کے ایم ڈی اور سی ای او ، گورو بنرجی ، جیٹ سنتھسیس کے سی ای او ، راجن نوانی ، گنجن سونی ، کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر ، یوٹیوب انڈیا ، (سی آئی آئی نیشنل کونسل آف ایم اینڈ ای کے عہدیدار) کے ساتھ سی آئی آئی بگ پکچر کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں ۔

سی آئی آئی ایم اینڈ ای سرمایہ کاروں کی عالمی کانفرنس ، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو باہمی میٹنگوں کے ذریعے بھارت کے سب سے زیادہ امید افزا منصوبوں سے جوڑے گی ۔ یہ پہل بھارت کے تیزی سے فروغ پاتے ایم اینڈ ای سیکٹر میں عالمی اور گھریلو سرمایہ کاری دونوں کو متحرک کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ، جس میں فلم ، اسٹریمنگ ، گیمنگ ، اینیمیشن ، وی ایف ایکس ، لائیو انٹرٹینمنٹ اور بہت کچھ شامل ہے ۔

‘‘بھارت کی ایم اینڈ ای صنعت ، اپنی مالا مال تاریخ کے باوجود ، بڑی حد تک ذاتی جذبے اور سرمائے کی بدولت پروان چڑھی ہے ۔ سی آئی آئی گلوبل ایم اینڈ ای انویسٹر کانفرنس کے چیئرمین ، ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے گروپ سی ای او اور پروڈیوسر گلڈ آف انڈیا کے صدر شیباشیش سرکار نے کہا کہ سی آئی آئی کی انویسٹر کانفرنس اس منظر نامے کو تبدیل کرنے کے تئیں ایک بڑا قدم ہے ۔ ’’ پہلی بار ، ہم عالمی سرمایہ کاروں اور بھارتی ایم اینڈ ای کاروباری اداروں کو ایک کیوریٹڈ ، باہمی میٹنگوں کے فارمیٹ میں اکٹھا کر رہے ہیں ۔ یہ کانفرنس نہ صرف ایک عام ایکسپو ہے بلکہ ایک حقیقی میچ میکنگ تقریب ہے ، جس کا مقصد بھارتی کمپنیوں کو قابل عمل ، دلچسپ سرمایہ کاری کے طور پر پیش کرنا ہے ۔ میں اسے ایک سفر کے آغاز کے طور پر دیکھتا ہوں ۔ ’’

ایلارا کیپٹل سی آئی آئی ایم اینڈ ای گلوبل انویسٹر کانفرنس کے ساتھ شراکت داری کر کے پُر مسرت ہے ۔ ایلارا کیپٹل کے ایم ڈی ہریندر کمار نے کہا کہ ہم ایم اینڈ ای کے شعبے میں سرمایہ کار برادری اور کارپوریٹس کو اکٹھا کرنے کے منتظر ہیں ، جو دونوں شعبوں کے لیے بہترین طریقے سے ہم آہنگی قائم کریں گے ۔

وٹرینا کے سی ای او ، اتل فڈنس نے کہا کہ ‘‘ وٹرینا کو اس تاریخی پہل پر سی آئی آئی اور ایم اینڈ ای انویسٹر میٹ کے ساتھ شراکت داری کرنے پر فخر ہے۔’’ بھارت کا ایم اینڈ ای ماحولیاتی نظام تیزی سے تیار ہو رہا ہے اور ہمارا مشن عالمی سطح پر بھارت کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے ، جس سے صحیح سرمایہ کاروں کو صحیح مواقع سے جوڑا جا سکے ۔

سی آئی آئی بگ پکچر کانفرنس بھارت کی میڈیا اور تفریحی صنعت کا ایک اہم سالانہ اجتماع ہے ، جو اس شعبے کی ترقی اور اختراع کو آگے بڑھانے کے لیے پالیسی سازوں ، صنعت کے علمبرداروں ، سرمایہ کاروں اور تخلیقی رہنماؤں کو اکٹھا ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر ، سی آئی آئی مارکیٹ پلیس اور ویوز بازار مشترکہ طور پر خصوصی بی 2 بی میٹنگوں کی سہولت فراہم کریں گے ، جس میں صنعت کے قائدین ، خریداروں ، فروخت کنندگان اور مواد تخلیق کاروں کو مشترکہ ترقی کے مواقع کے لیے اکٹھا کیا جائے گا ۔

کانفرنس میں ویویکس اور ویوز سے تعلق رکھنے والے تخلیقی شعبے کے افراد بھی شرکت کریں گے ، جس سے اسٹارٹ اپ تعاون اور کاروباری ترقی کے لیے ایک متحرک ماحول میں تعاون حاصل ہو گا ۔

اہم لنک :

ویوز بازار : https://wavesbazaar.com/

 

**************

(ش ح۔  م ع  ۔ ع ا)

U.No. 923


(Release ID: 2187447) Visitor Counter : 7