صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی


صدر دروپدی مرمو کا بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کے اراکین سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ آپ مثالی کردار بن گئی ہیں؛ نئی نسل، خاص طور پر لڑکیاں، آپ سے تحریک حاصل کرکے آگے بڑھیں گی

Posted On: 06 NOV 2025 2:17PM by PIB Delhi

خواتین کاآئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2025 جیتنے والی بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کے اراکین نے آج (6 نومبر 2025) راشٹرپتی بھون میں صدرِ جمہوریہ ہند، دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

1.jpg

صدرِ جمہوریہ نے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی ہرکھلاڑی کو مبارک باد دی اور کہا کہ انہوں نے عالمی کپ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ ملک اور بیرون ملک میں مقیم کروڑوں بھارتی اس کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔

2.jpg

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ یہ ٹیم ہندوستان کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ مختلف خطوں، مختلف سماجی پس منظر اور مختلف صورتحال کی نمائندگی کرتی ہے، لیکن یہ ایک ہی ٹیم ہے — ٹیم انڈیا۔ یہ ٹیم بھارت کی بہترین تصویر پیش کرتی ہے۔

3.jpg

صدرجمہوریہ نے کہا کہ اس ٹیم نے سات مرتبہ کی عالمی چیمپئن اور اُس وقت تک کوئی بھی میچ نہ ہارنے  والی آسٹریلیائی ٹیم کو شکست دے کر سبھی بھارتیوں کا اپنی صلاحیت پر یقین مضبوط کیا ہے۔ مضبوط ٹیم کے خلاف مشکل فائنل میچ میں بڑے فرق سے فتح حاصل کرنا ٹیم انڈیا کی شاندار کارکردگی کی یادگار مثال ہے۔

4.jpg

صدرجمہوریہ نے کہا کہ آپ سب مثالی کردار بن گئی ہیں۔ نئی نسل، خاص طور پر لڑکیاں، آپ سے تحریک حاصل کرکے زندگی میں آگے بڑھیں گی۔ انہوں نے  اس اعتماد کااظہار کیا کہ جس صلاحیت کے ساتھ آپ نے تاریخ رقم کی ہے،اسی سلسلے کے تحت آپ مستقبل میں بھی بھارتی کرکٹ  کو دنیا میں سرکردہ مقام پربرقرار رکھیں گی۔

5.jpg

صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ ٹیم کی کھلاڑیوں نے امید اور مایوسی کے حوالے سے نشیب و فراز کا سامنا کیا ہوگا۔ بعض اوقات شاید نیند بھی اڑ گئی ہوگی، لیکن آپ سب نے ہر چیلنج پر قابو پایا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے بعد عوام کا بھروسہ مزید مضبوط ہو گیا تھا کہ اتار چڑھاؤ کے باوجود ہماری بیٹیاں فتح حاصل کریں گی۔

6.jpg

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے اس بات پر زور دیا کہ آپ کی کامیابی کے پیچھے آپ کی محنت، بہترین کھیل، عزم، اور آپ کے کنبوں اور کرکٹ کے شائقین کی دعائیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ جیسے ٹیم پرمبنی کھیل میں ہر کھلاڑی کا مکمل طور پرپرعزم رہنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے ہیڈ کوچ، بولنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ اسٹاف سب کی تعریف کی۔ انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ آپ اپنی شاندار کارکردگیاں جاری رکھیں اور ٹیم انڈیا کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کریں۔

 

*****

 

UR-852  

(ش ح۔ا ع خ۔ ف ر )

 


(Release ID: 2186943) Visitor Counter : 20