وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم 7 نومبر کو قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 سال مکمل ہونے کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا افتتاح کریں گے


ملک بھر میں وندے ماترم کا مکمل ورژن مل کر گایا جائے گا

وزیر اعظم اس موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کریں گے

Posted On: 06 NOV 2025 2:47PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 نومبر 2025 کو صبح تقریبا 9:30 بجے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم، نئی دہلی میں قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کی سال بھر جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم اس موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کریں گے۔ یہ پروگرام 7 نومبر 2025 سے 7 نومبر 2026 تک سال بھر جاری رہنے والی ملک گیر یادگاری تقریب کے باضابطہ آغاز کی نشاندہی کرتا ہے، جو اس لازوال تخلیق کے 150 سال کا جشن  ہے۔ اس  گیت نے ہندوستان کی آزادی کی تحریک کو تحریک دی اوریہ  آج بھی قومی فخر اور اتحاد کا جذبہ بیدار کرتا ہے۔

تقریبات کے دوران پورے ملک میں صبح تقریباً 9:50 بجے “وندے ماترم” کا مکمل ورژن اجتماعی طور پر گایا جائے گا، جس میں سماج کے ہر طبقے سے شہریوں کی شرکت ہوگی اور یہ سب مرکزی پروگرام کے ساتھ بیک وقت منعقد ہوگا۔

سال 2025 میں وندے ماترم کی 150 ویں سالگرہ منائی جائے گی ۔ بنکم چندر چٹرجی کا ہمارا قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ اکشے نومی کے مبارک موقع پر لکھا گیا تھا جو 1875 میں 7 نومبر کو تھی۔ وندے ماترم سب سے پہلے ادبی جریدے بنگ درشن میں ان کے ناول آنند مٹھ کے حصے کے طور پر شائع کیا گیا ۔ مادر وطن کو طاقت، خوشحالی اور روحانیت کے مجسمے کے طور پر پیش کرنے والے اس گیت نے ہندوستان کے اتحاد اور عزت نفس کے بیداری کے جذبے کو شاعرانہ اظہار دیا ۔ یہ گیت جلد ہی قوم کے تئیں عقیدت کی ایک مضبوط علامت بن گیا ۔

*************

 

 

(ش ح ۔ک ح ۔ع ر(

U. No. 854


(Release ID: 2186935) Visitor Counter : 19