وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کا راجستھان کے ضلع پھلودی میں ایک  حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر اظہار تعزیت


پی ایم قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی امداد کا اعلان

Posted On: 02 NOV 2025 10:17PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے ضلع پھلودی میں ایک حادثے کے نتیجے میں ہوئے جانی نقصان  پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ نیز، جناب مودی نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کی۔

وزیراعظم نے اس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے وزیر اعظم قومی راحت فنڈ(پی ایم این آر ایف) سے دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کی مدد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کے دفتر نے ’’ایکس‘‘ پر پوسٹ کیا:

’’راجستھان کے ضلع پھلودی میں ایک حادثے میں ہوئےجانی نقصان سے بہت دکھ ہوا۔ اس مشکل گھڑی میں میرے احساسات متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

پی ایم قومی راحت فنڈ سے مرنے والے افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مدد فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم @نریندر مودی ‘‘

*****

ش ح۔ ک ح ۔ت ع

U. No-675


(Release ID: 2185693) Visitor Counter : 6