وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کا بچوں سے مکالمہ جو پیدائشی دل کے عارضے پر قابو پا چکے ہیں



وزیراعظم نے بچوں کے غیر معمولی حوصلے اور عزم کی تعریف کی


وزیراعظم نے یوگا اور صحت مند عادات کے ذریعے اچھی صحت برقرار رکھنے پر زور دیا

وزیراعظم نے بچوں سے اپیل کی کہ وہ ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم میں حصہ لیں تاکہ ماں دھرتی کے تئیں اپنی شکرگزاری کا اظہار کر سکیں

Posted On: 01 NOV 2025 7:22PM by PIB Delhi

دل کی بات‘ پروگرام کے تحت آج وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں واقع سری ستیا سائی سنجیونی اسپتال میں منعقدہ ’گفٹ آف لائف‘ تقریب میں پیدائشی دل کی بیماریوں سے صحت یاب ہونے والے 2500 بچوں سے بات چیت کی۔

ایک کم عمر ہاکی چمپئن نے بتایا کہ اس نے پانچ تمغے جیتے ہیں اور ایک اسکول چیک اپ کے دوران اس کے دل کی بیماری کا پتہ چلا۔ چھ ماہ قبل اس کی سرجری ہوئی اور اب وہ دوبارہ ہاکی کھیل رہی ہے۔ وزیر اعظم نے اس سے اس کے مستقبل کے خوابوں کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہے تاکہ تمام بچوں کا علاج کر سکے۔ جب وزیر اعظم نے پوچھا کہ کیا وہ بڑوں کا بھی علاج کرے گی تو اس نے پُراعتماد انداز میں ہاں کہا۔ اس نے وزیر اعظم سے پہلی بار ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

ایک اور بچی نے بتایا کہ اس کا آپریشن ایک سال پہلے ہوا تھا اور وہ بھی سب کی خدمت کے لیے ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔ وزیر اعظم نے پوچھا کہ کیا اس نے علاج کے دوران رویا بھی تھا، تو اس نے کہا کہ نہیں۔ پھر اس نے ایک حوصلہ افزا نظم سنائی جسے وزیر اعظم نے بہت سراہا۔

ایک لڑکے نے بتایا کہ اس کی سرجری 2014 میں اس وقت ہوئی جب وہ صرف 14 ماہ کا تھا اور اب وہ صحت مند ہے اور کرکٹ کھیلتا ہے۔ وزیر اعظم نے پوچھا کہ کیا وہ باقاعدگی سے چیک اپ کرواتا ہے، جس پر اس نے ہاں میں جواب دیا اور بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے۔ وزیر اعظم کو یہ سن کر خوشی ہوئی۔ بچے نے وزیر اعظم سے قریب سے ملنے کی خواہش ظاہر کی، جسے مودی جی نے محبت سے قبول کیا۔

ایک اور بچے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پوچھا کہ اسپتال کے دوروں اور انجکشن کے دوران اس کا کیا حال ہوتا تھا۔ بچے نے جواب دیا کہ اسے کوئی خوف نہیں تھا اور اسی نے اسے جلد صحت یاب ہونے میں مدد دی۔ وزیر اعظم نے پوچھا کہ اس کے اساتذہ کیا کہتے ہیں، تو اس نے بتایا کہ وہ اس کی پڑھائی کی تعریف کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس کی ایمانداری کی حوصلہ افزائی کی۔

ایک اور بچی نے بتایا کہ وہ ساتویں جماعت میں پڑھتی ہے اور ٹیچر بننا چاہتی ہے تاکہ غریب بچوں کو مفت تعلیم دے سکے، کیونکہ وہ مانتی ہے کہ تعلیم ہی ملک کو آگے بڑھاتی ہے۔

بعد ازاں وزیر اعظم نے بچوں سے پوچھا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ کس شخصیت کا صد سالہ جشن شروع ہوا ہے۔ پھر انہوں نے بتایا کہ یہ جناب ستیا سائی بابا کا صد سالہ سال ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ بابا نے پُتاپرتھی اور آس پاس کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت کو ختم کرنے کے لیے تقریباً 400 دیہاتوں کو پینے کا پانی فراہم کیا۔ جناب مودی نے پانی کے تحفظ اور درخت لگانے کا پیغام دیا اور اپنی مہم ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی اپنی ماں کے نام پر ایک درخت لگائے، یہ ماں دھرتی اور اپنی ماں، دونوں کے لیے خراجِ عقیدت ہے۔

مغربی بنگال کے ایک بچے ابھک نے بتایا کہ وہ فوج میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم نے پوچھا کیوں، تو اس نے جواب دیا کہ وہ اپنے ملک کی حفاظت فوجیوں کی طرح کرنا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس جذبے کی تعریف کی۔

ایک کمسن بچی نے بتایا کہ وہ وزیر اعظم سے ملنے کا عرصے سے خواب دیکھ رہی تھی اور انہیں صرف خبروں میں دیکھا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بچوں سے بات چیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اچھا کام کرنے کے لیے صحت مند جسم بہت ضروری ہے۔ انہوں نے بچوں کو نصیحت کی کہ وہ یوگا کریں، وقت پر سوئیں اور نظم و ضبط کے ساتھ صحت کا خیال رکھیں۔ انہوں نے سب سے وعدہ لیا کہ وہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں گے اور آخر میں تمام بچوں کو دل سے نیک تمنائیں دیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno: 639


(Release ID: 2185373) Visitor Counter : 9