وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سی اے پی ایف اور ریاستی پولیس فورسز کی مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرنے والی عظیم الشان ایکتا پریڈ کی ستائش کی
प्रविष्टि तिथि:
31 OCT 2025 7:32PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ایکتا پریڈ مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور ریاستی پولیس فورسز کے لیے اپنی صلاحیتوں اور جرات کا مظاہرہ کرنے کا ایک شاندار موقع تھا۔ انھوں نے مارشل آرٹس اور غیر مسلح جنگی مشقوں میں خواتین اہلکاروں کے متاثر کن مظاہروں کا ذکر کرتے ہوئے ناری شکتی کی قابل ذکر شرکت کو بھی اجاگر کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:
’’ایکتا پریڈ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور ریاستی پولیس فورسز کے لیے اپنی صلاحیتوں اور جرات کا مظاہرہ کرنے کا ایک شاندار موقع تھا۔ ہماری ناری شکتی کی متحرک شرکت بھی اتنی ہی قابل ذکر تھی۔ خواتین اہلکاروں نے مارشل آرٹس اور غیر مسلح جنگی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ “
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 595
(रिलीज़ आईडी: 2184884)
आगंतुक पटल : 21
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada