امور داخلہ کی وزارت
مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں/ سی اے پی ایف/سی پی اوز کے 1,466 اہلکاروں کو سال 2025 کے لیے “کیندریہ گر ہ منتری دکشتا پدک‘‘سے نوازا گیا
“کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک” خصوصی مہم، تحقیقات، انٹیلیجنس اور فارنسک سائنس کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا اعتراف اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو فروغ دینے کے لیے دیا جاتا ہے
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور امور داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں شروع کیے گئے ’’کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک‘‘سے تمام پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی
وزارت داخلہ نے فروری 2024 میں ’کیندریہ گر ہ منتری دکشتا پدک‘ قائم کیا تھا
’’کیندریہ گر ہ منتری دکشتا پدک‘‘کا اعلان ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا جاتا ہے
Posted On:
31 OCT 2025 9:13AM by PIB Delhi
مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں/ مرکزی مسلح پولیس فورس(سی اے پی ایفس)/ مرکزی پولیس تنظیموں (سی پی اوز) کے 1,466 اہلکاروں کو سال 2025 کے لیے “کیندریہ گر ہ منتری دکشتا پدک‘‘ سے نوازا گیا ہے۔
“کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک‘‘درج ذیل چار شعبوں میں شاندار کارکردگی کو تسلیم کرنے، اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو فروغ دینے اور اہلکاروں و افسران کا حوصلہ بڑھانے کے لیے دیا جاتا ہے:
(i) خصوصی مہمات
(ii) تحقیقات
(iii) انٹیلیجنس
(iv) فارنسک سائنس
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور امور داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں شروع کیا گیا یہ “کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک‘‘ تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کے حوصلے کو مزید بلند کرے گا۔
“کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک‘‘حکومت ہند کی مرکزی وزارتِ داخلہ کی طرف سے یکم فروری 2024 کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے تحت قائم کیا گیا ہے۔“کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدک‘‘ سے پولیس فورسز، سکیورٹی تنظیموں، خفیہ شاخوں / ریاستوں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی خصوصی شاخوں/مرکزی پولیس تنظیموں(سی پی اوز) / مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایفس) اورملک بھر میں فارنسک سائنس (مرکزی/ریاستی/ مرکزی کے زیر انتظام علاقے کے) کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے سرکاری سائنس دانوں کو اُن کی آپریشنل کارکردگی، تحقیقات میں بہترین خدمات، غیر معمولی کارکردگی، جرات مندانہ خفیہ خدمات اور فارنسک سائنس میں نمایاں کارناموں کے لیے نوازا جائے گا۔
اس تمغے کا اعلان ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا جاتا ہے۔
تمغہ حاصل کرنے والے اہلکاروں کی فہرست وزارتِ داخلہ کی ویب سائٹ https://www.mha.gov.in پر دستیاب ہے۔
ایوارڈ یافتگان کی فہرست کے لیے یہاں کلک کریں۔
*****
ش ح۔ ک ح ۔ ع ر
U. No-529
(Release ID: 2184480)
Visitor Counter : 18
Read this release in:
English
,
Telugu
,
Tamil
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Odia
,
Khasi
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Kannada
,
Malayalam