وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے سردار پٹیل کی 150ویں سالگرہ  کے موقع پر کیوڑیا، گجرات میں 1219 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا


وزیراعظم نے ٹرانسپورٹ کے پائیدارذرائع کو فروغ دینے کے لیے الیکٹرک بسوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعظم نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے اعزاز میں یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا

وزیراعظم نے کیوڑیا میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے اہل خانہ سے ملاقات کی

وزیراعظم نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی زندگی اور میراث پر مبنی ثقافتی پروگرام میں شرکت کی

Posted On: 30 OCT 2025 11:07PM by PIB Delhi

وزیراعظم نریندر مودی نے سردار پٹیل کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر کیوڑیا میں 1219 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان پرجیکٹوں میں برسامنڈا بھون شامل ہے،جو بھگوان برسا منڈا کے نام سے منسوب ایک تاریخی مرکز ہے۔ اس کے علاوہ جی ایس ای سی اور ایس ایس این این ایل کے ملازمین کے لیے رہائشی کمپلیکس، مہمان نوازی ضلع کا پہلا مرحلہ اور ایک بونزائی گارڈن شامل ہیں۔

جناب مودی نے کیوڑیا میں الیکٹرک بسوں کو بھی جھنڈی دکھا کر وانہ کیا۔ یہ اقدام خطے میں آنے والے لوگوں کو آرام دہ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کرے گا۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریبات کے حصے کے طور پر وزیراعظم نے بھارت کے مرد آہن کے اعزاز میں خصوصی یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے کیوڑیا میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ان سے مل کر خوشی ہوئی اور ملک کے لیے سردار پٹیل کی عظیم خدمات کو یاد کرنے کا موقع ملا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کیوڑیا میں ایک ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی جس میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی باعث ترغیب زندگی اور وراثت کو پیش کیا گیا۔ پروگرام میں سردار پٹیل کے تحریکِ آزادی میں سرگرم کردار، ملک کو متحد کرنے میں ان کے گرانقدر تعاون اور آزادی کے بعد درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں ان کی قیادت کو اُجاگر کیا گیا۔

ایک علیحدہ پوسٹ میں“ایکس“ پر وزیراعظم نے کہا؛

“کیوڑیا کے بنیادی ڈھانچے میں ایک بڑا اضافہ!

آج شام 1219 کروڑ روپے کے اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا یا ان کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔

ان میں شامل پروجیکٹ درج ذیل ہیں:

برسا منڈا بھون — بھگوان برسا منڈا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تاریخی مرکز۔

جی ایس ای سی اور ایس ایس این این ایل کے ملازمین کے لیے رہائشی کمپلیکس۔

مہمان نوازی ضلع کا پہلا مرحلہ۔

بونزائی گارڈن۔”

 “سردار پٹیل کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر کیوڑیا پہنچا جہاں مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ پہلا پروگرام الیکٹرک بسوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کا تھا، جو کیوڑیا آنے والے لوگوں کے لیے آرام دہ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کو یقینی بنائے گا۔”

 “سردار پٹیل کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے اعزاز میں خصوصی سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے۔”

 “کیوڑیا میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ ان سے مل کر خوشی ہوئی اور وطن کے لیے سردار پٹیل کی عظیم خدمات کو یاد کرنے کا موقع ملا۔”

 “کیوڑیا میں ایک ثقافتی پروگرام میں شرکت کی جس میں سردار پٹیل کی زندگی کو پیش کیا گیا، جس میں تحریکِ آزادی میں ان کی سرگرم شرکت، ملک کو متحد کرنے میں ان کے کردار اور نوآبادیاتی حکمرانی کے خاتمے کے بعد درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں ان کی قیادت شامل ہے۔”

************

 

(ش ح ۔ ا ع خ۔ ع د)

Urdu No- 533


(Release ID: 2184477) Visitor Counter : 6