وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کا عظیم موسیقی کا سفر واپس آ رہا ہے: 67واں آکاشوانی سنگیت سمیلن 2 سے 29 نومبر 2025 تک 24 شہروں میں گونجے گا


یہ ملک گیر تقریب ہندستانی، کرناٹک اور لوک روایات کے ممتاز فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرتی ہے جو 1954 سے بھارت کی شاندار موسیقی کی وراثت کو آگے بڑھا رہی ہے

یہ پرفارمنس 26 دسمبر 2025 سے 23 جنوری 2026 تک آل انڈیا ریڈیو، ڈی ڈی بھارتی، ویوز او ٹی ٹی اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعے ملک بھر میں دکھائی جائیں گی

Posted On: 30 OCT 2025 6:56PM by PIB Delhi

پرسار بھارتی کو وزارت ثقافت کے اشتراک سے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اس کا باوقار سالانہ موسیقی میلہ، آکاشوانی سنگیت سمیلن 2025، اپنی 67ویں قسط کے طور پر 2 نومبر سے 29 نومبر 2025 تک ملک کے 24 مراکز میں منعقد کیا جائے گا۔ 

1954 میں اپنے آغاز سے ہی آکاشوانی سنگیت سمیلن بھارت کی سب سے قدیم اور معزز ثقافتی روایات میں سے ایک کے طور پر قائم ہے۔ اس میلے کا مقصد ملک بھر کے سامعین تک ہندوستانی، کرناٹک اور ہلکی و لوک موسیقی کے بہترین دھاروں کو پہنچانا ہے۔ سمیلن نے بھارت کی موسیقی کی وراثت کو محفوظ رکھنے، فروغ دینے اور مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ایک قابل قدر روایت بن چکی ہے جس کا فنکار اور سامع ہر سال بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ سمیلن ممتاز کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے موسیقاروں کے لیے بھی ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جو انہیں قومی سطح پر شناخت اور احترام بخشتا ہے۔ 

سمیلن کی تفصیلات بتاتے ہوئے پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، گورو دودیوی نے کہا کہ کووڈ۔19 وبا کے باعث مختصر تعطل کے بعد یہ عظیم تہوار اس سال نئی توانائی کے ساتھ واپس آ رہا ہے۔ 2025 کے ایڈیشن میں ہر مقام پر دو کنسرٹ ہوں گے — ایک بھارتی کلاسیکی موسیقی (آواز یا ساز) کے لیے اور دوسرا ہلکی یا لوک موسیقی کے لیے مخصوص ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ پاناجی اور شیلانگ میں صرف مغربی کلاسیکی موسیقی کی پیشکش ہوں گی، جو بھارت کے علاقائی موسیقی تنوع کی عکاسی کرتی ہیں۔ 

افتتاحی دن کے کنسرٹ 2 نومبر 2025 کو دہلی، ممبئی اور چنئی میں مدعو ناظرین کے سامنے منعقد ہوں گے۔ بعد کے کنسرٹ 8 نومبر کو اودے پور، تروواننت پورم اور کٹک میں ہوں گے اور 29 نومبر تک دھارواڑ، حیدرآباد اور جالندھر میں جاری رہیں گے۔

تمام کنسرٹ عوام کے لیے بلا معاوضہ کھلے ہوں گے۔ دعوت نامے متعلقہ آکاشوانی مراکز سے پہلے آیئے، پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

سمیلن کی نمایاں خصوصیات

  • 67 سالہ لازوال روایت – 1954 سے موسیقی میں اعلیٰ روایات کو برقرار رکھنے کا سلسلہ
  • دوہرا کنسرٹ فارمیٹ – ہر مرکز پر کلاسیکی اور ہلکی/لوک موسیقی کی پیشکش
  • نامور فنکاروں کی شرکت
  • کنسرٹ کے بعد یہ پروگرام 26 دسمبر 2025 سے 23 جنوری 2026 تک روزانہ رات 10 بجے سے 11 بجے تک آکاشوانی نیٹ ورک پر نشر کیے جائیں گے۔

یہ درج ذیل پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہوں گے:

  • راگم چینل (ڈی ٹی ایچ)
  • ڈی ڈی بھارتی
  • راگم یوٹیوب چینل
  • ویوز او ٹی ٹی پلیٹ فارم
  • نیوز آن اے آئی آر ایپ

آکاشوانی سنگیت سمیلن – 2025

نمایاں فنکار – تاریخ وار شیڈول

2 نومبر 2025

  • دہلی: پنڈت راکش چورسیا (بانسری)، جناب نندیش اُماپ (لوک موسیقی)
  • ممبئی: پنڈت وینکٹیش کمار (آواز)، جناب حمید امین بھائی سید اینڈ پارٹی (بھروڈ)
  • چنئی: پشپوانم جناب کُپّو سوامی (لوک موسیقی)، جناب کے کلیان رمن (بھجن/عبادتی موسیقی)

8 نومبر 2025

  • اودے پور: محمد امان خان (آواز)، ڈاکٹر وجییندر گوتَم (ہلکی موسیقی)
  • تروواننت پورم: کوداملور مُرلیدھر مارر (پنجاوادیَم)، ودُشی ڈاکٹر این جے نندی نی (کرناٹک کلاسیکی آواز)، اجیت جی کرشنن اور ایس آر سری کُٹی (ہلکی موسیقی)
  • کٹک: پردیپت سیکھر موہا پاترا (بانسری)، ڈاکٹر نازیہ سعید اور سنتوشی پرساد مشرا (ہلکی آواز)

9 نومبر 2025

  • پونے: ودوشی جیوتی ہیگڑے (رُدرو وینا)، وجے کمار گائکواڑ اور گروپ (لوک)
  • پاناجی: دیب سنکر رائے اور جیو تی سنکر رائے (مغربی کلاسیکی)، پراچی جاتا، محترمہ شکنتلا بھرنے (ہلکی موسیقی)

15–16 نومبر 2025

  • کلکتہ: پنڈت آشم چوہدری (ستار)، سبینہ ممتاز اسلام (خیال)، اگنیبھا بندوپادھیائے، جناب رادھا بندوپادھیائے (ہلکی)، سوما داس منڈل، کارتک داس (لوک)

15–16 نومبر 2025

  • تروچرپلی: محترمہ ویشاکھا ہری (کرناٹک کلاسیکی آواز)، جناب این شواجی راؤ اینڈ پارٹی (کراگاٹم)
  • بھوونیشور: پنڈت سنتوش نہر (وایولن)، ڈاکٹر دیپالی وٹل (غزل)
  • وارانسی: جناب شبھنکر دیے (خیال)، جناب منا لال یادو اور گروپ (لوک)
  • لکھنؤ: پی۔ دھرم ناتھ مشرہ (ٹھمری/دادرا)، ڈاکٹر مینکا مشرہ (ہلکی موسیقی)
  • وجے واڑہ: ودوشی کولیورو وندنا (کرناتک کلاسیکی آواز)، مودومُدی سدھاکر (ہلکی)

21 نومبر 2025

  • جے پور: پنڈت وِشوا موہن بھٹ (گِٹار)، پنڈت سیتا رام سنگھ (ہلکی موسیقی)

22 نومبر 2025

  • بنگلورو: بنگلور برادرز (کرناتک جوڑی)، لکشمی ناگ راج (ہلکی موسیقی)
  • گواہاٹی: جناب منوج بروہا (وایولن)، محترمہ جبّا چکرورتی داس (لوک)

23 نومبر 2025

  • میسور: ڈاکٹر سہانا ایس وی (وینا)، جناب ایچ ایل شیوا شنکرسوامی (مرِدنگا ترنگ)
  • احمد آباد: پنڈت مہندر توکے (آواز)، پنڈت نکُل مشرا (طبلہ)، رفیق خان (وائلن)، کلیانی کوتھالکر، ہَسمُکھ پٹادیہ (ہلکی موسیقی)

27 نومبر 2025

  • شیلانگ: نارِمپئی (بینڈ)، محترمہ گونتھ مالونگ، کلرز (بینڈ)، خورشا کوردر مربانیانگ، سل بی پاساہ اینڈ پارٹی، لوور وی مارک اینڈ پارٹی (لوک)
  • پٹنہ: سمیت تیواری (سارود)، منورنجن اوژھا (لوک)

29 نومبر 2025

  • دھارواڑ: پنڈت بھیمَنّا جا دھَو (سندری)، وینکٹیش الکوڈ، ارادھنا ہیگڑے (ہلکی موسیقی)، مہانتیش ہوگار (لوک)
  • حیدرآباد: ودوان شری ڈی وی موہن کرشنا (کرناتک کلاسیکی آواز)، محترمہ ارونا سُبّا راؤ، شری پتری کمارا سوامی (لوک)
  • جالندھر: بھائی گرمیت سنگھ شانٹ (شبد کیرتن)، محترمہ گلوری باوا (لوک گیت)

**********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                          U: 513


(Release ID: 2184351) Visitor Counter : 6