وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 29 اکتوبر کو ممبئی جائیں گے


وزیر اعظم انڈیا میری ٹائم ویک 2025 میں میری ٹائم لیڈرز کانکلیو سے خطاب کریں گے اور گلوبل میری ٹائم سی ای او فورم کی صدارت کریں گے

انڈیا میری ٹائم ویک 2025 عالمی بحری مرکز اور بلیو اکانومی (مدور معیشت)میں لیڈر کے طور پر ابھرنے کے ہندوستان کےاہمیت کے حامل وژن کو ظاہر کرتا ہے

انڈیا میری ٹائم ویک 2025 میں ایک لاکھ سے زیادہ مندوبین ، 350 سے زیادہ بین الاقوامی مقررین کے ساتھ 85 سے زیادہ ممالک شرکت کریں گے

Posted On: 27 OCT 2025 10:01PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 اکتوبر 2025 کو ممبئی کا دورہ کریں گے اور تقریبا شام 4 بجے وہ میری ٹائم لیڈرز کانکلیو سے خطاب کریں گے اوراین ای ایس سی او( نیسکو) نمائشی مرکز ، ممبئی میں منعقد ہونے والے انڈیا میری ٹائم ویک 2025 میں گلوبل میری ٹائم سی ای او فورم کی صدارت کریں گے ۔

گلوبل میری ٹائم سی ای او فورم ، انڈیا میری ٹائم ویک 2025 کا فلیگ شپ پروگرام ، عالمی بحری کمپنیوں کے سی ای اوز ، بڑے سرمایہ کاروں ، پالیسی سازوں ، اختراع کاروں اور بین الاقوامی شراکت داروں کو عالمی بحری  ماحولیاتی نظام کے مستقبل پر غور و فکر کرنے کے لیے یکجا کرے گا ۔  یہ فورم پائیدار بحری ترقی ، لچکدار سپلائی چین ، ماحول کے لئے سازگار شپنگ   اور جامع مدور معیشت حکمت عملی پر بات چیت کے لیے ایک کلیدی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا ۔

وزیر اعظم کی شرکت میری ٹائم امرت کال ویژن 2047 کے مطابق ایک حوصلہ افزا، مستقبل پر مبنی بحری تبدیلی کے لیے ان کے گہرے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔  اس طویل مدتی وژن  میں جو  اہمیت کے حامل چار ستونوں پر بنایا گیا ہے-بندرگاہ پر مبنی ترقی ، شپنگ اور شپ بلڈنگ ، ہموار لاجسٹکس ، اور بحری صلاحیت سازی کا مقصد ہندوستان کو دنیا کی سرکردہ بحری طاقتوں میں شامل کرنا ہے ۔  انڈیا میری ٹائم ویک 2025 اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکومت ہند کے اہم عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے ، جس میں جہاز رانی ، بندرگاہوں ، جہاز سازی ، کروز ٹورازم ، اور بلیو اکانومی فائنانس کے سرکردہ متعلقہ فریقوں کو یکجا کیا جاتا ہے ۔

"یونائٹنگ اوشین ، ون میری ٹائم ویژن" کے موضوع کے تحت 27 سے 31 اکتوبر 2025 تک منعقد ہونے والے آئی ایم ڈبلیو 2025 میں عالمی بحری مرکز اور بلیو اکانومی(مدور معیشت) میں قائد کے طور پر ابھرنے کے لیے ہندوستان کے اہمیت کے حامل روڈ میپ کو دکھایا جائے گا ۔  آئی ایم ڈبلیو 2025 میں 85 سے زیادہ ممالک شریک ہوں گے  اور جس میں ایک لاکھ سے زیادہ مندوبین ، 500 سے زیادہ نمائش کاراور 350 سے زیادہ بین الاقوامی مقررین شامل ہوں گے ۔

 

****

ش ح۔ ش م۔ ج

Uno-373

 


(Release ID: 2183208) Visitor Counter : 8