پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عوامی خدمت سے متعلق بیداری کی فلم ’’سب کی یوجنا، سب کا وکاس‘‘ کی ملک گیر نمائش کاآج سے آغاز

Posted On: 24 OCT 2025 10:12AM by PIB Delhi

عوامی خدمت سے متعلق بیداری (پی ایس اے) کی دو منٹ کی فلم عوامی منصوبہ مہم -سب کی یوجنا، سب کا وکاس آج یعنی 24 اکتوبر سے لے کر 6 نومبر 2025 تک ملک بھر کے سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔ وزیر اعظم کے جن بھاگیداری اور سرکاری اسکیموں پر مکمل عمل درآمد کے وژن کے مطابق، اس مہم کا مقصد عوامی بیداری کو فروغ دینا اور مالی سال 2026–27 کے لیے پنچایت ترقیاتی منصوبوں کی تیاری میں عوام کی شرکت کو بڑھانا ہے۔یہ فلم اس پیغام کو مضبوط کرتی ہے کہ ہر شہری مقامی سطح پر ترقی کے ایجنڈے کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ عوامی خدمت سےمتعلق بیداری کی فلموں کی نمائش کے رہنما اصولوں کے مطابق یہ مختصر فلم پورے ملک کے سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی،سوائے ان ریاستوں کے جہاں فی الحال مثالی ضابطۂ اخلاق نافذ ہے۔ یہ فلم فلم شروع ہونے سے پہلے اور وقفہ کے آخری پانچ منٹ کے دوران چلائی جائے گی۔

عوامی منصوبہ مہم (پی پی سی) 2025–26 کا آغاز 2 اکتوبر 2025 کو ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کیا گیا تھا۔یہ مہم پنچایتوں کو شواہد پر مبنی اور شمولیاتی پنچایت ترقیاتی منصوبے تیار کرنے کے قابل بناتی ہے جو خصوصی گرام سبھا اجلاسوں کے ذریعے مقامی ترجیحات کی عکاسی کرتے ہیں اور قومی اہداف سے ہم آہنگ ہوتے ہیں۔2018 میں اپنے آغاز سے، عوامی منصوبہ مہم – سب کی یوجنا، سب کا وکاس ایک اہم پہل کے طور پر ابھری ہے، جس نے زمینی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کرنے، شراکتی منصوبہ بندی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور دیہی خود حکمرانی کی بنیادوں کو مستحکم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ای-گرام سوراج پورٹل کے مطابق، 2019–20 سے اب تک 18.13 لاکھ سے زائد پنچایت ترقیاتی منصوبے اپلوڈ کیے جا چکے ہیں، جن میں گرام پنچایت ترقیاتی منصوبے (جی پی ڈی پیز)، بلاک پنچایت ترقیاتی منصوبے (بی پی ڈی پیز) اور ضلع پنچایت ترقیاتی منصوبے (ڈی پی ڈی پیز) شامل ہیں، جن میں سے 2.52 لاکھ منصوبے موجودہ مالی سال 2025–26 کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

اس عوامی خدمت سے متعلق بیداری کی فلم کی ملک گیر نمائش کے ذریعے، وزارت کا مقصد شہریوں کی پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) کے ساتھ شمولیت کو مزید گہرا کرنا اور انہیں مقامی طرزِ حکمرانی اور دیہی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔مختصر فلم دیکھنے کے لیے نیچے کلک کریں:

https://drive.google.com/file/d/1udnbqnCI6C9nc03QuRfLfsaaBdR0S4Lt/view?usp=sharing

 

****

 

ش ح۔ک ح۔ ع د                                                                       

U. No. 231


(Release ID: 2182016) Visitor Counter : 15