وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے عوام سے ’گرو چرن یاترا‘ سے جڑنے اور مقدس ’جور صاحب‘ کے درشن کرنے کی اپیل کی
Posted On:
22 OCT 2025 6:11PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گرو چرن یاترا کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور شری گرو گوبند سنگھ جی اور ماتا صاحب کور جی کی ابدی تعلیمات اور روحانی وراثت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیرِ اعظم نے خاص طور پر اُن شہریوں سے، جو یاترا کے راستے میں رہتے ہیں، اپیل کی کہ وہ اس روحانی یاترا میں بھرپور شرکت کریں اور مقدس ’جور صاحب‘ کے درشن کریں۔
مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر کی گئی پوسٹس کا جواب دیتے ہوئے، وزیرِ اعظم مودی نے کہا:
’’گرو چرن یاترا ہمیں شری گرو گوبند سنگھ جی اور ماتا صاحب کور جی کے اعلیٰ اقدار سے مزید قریب کرے، یہی میری دعا ہے۔ میں اُن تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جو اس یاترا کے راستے میں رہتے ہیں، وہ آئیں اور مقدس ’جور صاحب‘ کے درشن کریں۔‘‘
’’میری یہ خواہش ہے کہ گرو چرن یاترا کے ذریعے شری گرو گوبند سنگھ جی اور ماتا صاحب کور جی کے عظیم اصولوں سے ہمارا رشتہ مزید مضبوط اور گہرا ہو۔ جہاں جہاں سے یہ یاترا گزرے، وہاں کے لوگوں سے میری درخواست ہے کہ وہ ضرور آئیں اور مقدس ’جور صاحب‘ کے درشن کریں۔‘‘
********
ش ح۔ش ت۔ ت ح
U NO: 182
(Release ID: 2181603)
Visitor Counter : 6