وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے دیوالی کی مبارکباد کے لیے امریکی صدر جناب ڈونالڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور مشترکہ جمہوری اقدار اور عالمی امن کے تئیں عزم کا اعادہ کیا
Posted On:
22 OCT 2025 8:25AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دیوالی کی دلی مبارکباد اور روشنی کے اس تہوار کے موقع پر ذاتی طور پر فون کال کرنےکے لیے امریکی صدرعزت مآب جناب ڈونالڈ ٹرمپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے ہند-امریکہ شراکت داری کی پائیدار طاقت پر زور دیا اور دہشت گردی سے نمٹنے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیےہندوستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
ایکس پر ایک پیغام میں وزیر اعظم مودی نے کہا:
‘‘صدر ٹرمپ، آپ کے فون کال اور دیوالی کی پرخلوص مبارکباد کے لیے شکریہ۔ روشنی کے اس تہوار پر ہماری دونوں عظیم جمہوریہ دنیا کو امید کی روشنی سے منور کرتی رہیں اور ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑی رہیں۔’’
@realDonaldTrump
@POTUS”
************
ش ح ۔م ع ن۔ ع د
UN-NO-0155
(Release ID: 2181413)
Visitor Counter : 13
Read this release in:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam