وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آئی این ایس وکرانت پر دیوالی منانے کی جھلکیاں شیئر کیں

Posted On: 21 OCT 2025 9:30AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی بحریہ کے ساتھ آئی این ایس وکرانت پر منائے گئے دیوالی کے جشن کی جھلکیاں شیئر کیں۔ اس دن کو ایک شاندار دن، ایک شاندار لمحہ اور ایک شاندار منظر قرار دیتے ہوئے جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایک طرف وسیع سمندر ہے، تو دوسری طرف بھارت ماتا کے بہادر فوجیوں کی بے پناہ طاقت۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف لامتناہی افق اور بے حد آسمان ہے، وہیں دوسری طرف لامحدود طاقت کی علامت آئی این ایس وکرانت کی عظیم شان دیکھنے کو ملتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سمندر پر سورج کی روشنی کی چمک، دیوالی کے دوران بہادر فوجیوں کے جلائے گئے دیوں کی مانند ہے، جو دیوں کی ایک الہی مالا بناتی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے بہادر اہلکاروں کے درمیان یہ دیوالی منانے پر فخر کا اظہار کیا ۔

ایکس پر ایک سلسلہ وار پوسٹ میں  جناب مودی نے کہا:

‘‘آئی این ایس وکرانت پر بحریہ کے ہمارے بہادراہلکاروں کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے۔’’

‘‘لوگ اپنے خاندان کے ساتھ دیوالی منانا پسند کرتے ہیں، اور میں بھی یہی کرتا ہوں، اسی لیے ہر سال میں ہمارے ملک کی حفاظت کرنے والے  اپنی فوج اور سیکورٹی اہلکاروں سے ملتا ہوں ۔ ہندوستانی بحری جہازوں پر گوا اور کاروار کے مغربی ساحل پر ہمارے بہادر بحری اہلکاروں کے درمیان ہونے پر خوشی ہے، جس میں آئی این ایس وکرانت فلیگ شپ کے طور پر شامل ہے ۔

 

‘آئی این ایس وکرانت سے جھلکیاں، جن میں فضائی قوت کا مظاہرہ، ایک رنگین ثقافتی پروگرام اور بہت کچھ شامل ہے’’

‘‘مگ-29 لڑاکا طیاروں کے ساتھ آئی این ایس وکرانت کی شاندار فلائٹ ڈیک پر ۔’’

‘‘آئی این ایس وکرانت پر ایک حیرت انگیزفضائی طاقت کےمظاہرےمشاہد ہ کیا ، جس میں درستگی اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا ۔ دن کی روشنی اور تاریک رات دونوں میں ایک مختصر رن وے پر مگ-29 لڑاکا طیاروں کا ٹیک آف اور لینڈنگ مہارت ، نظم و ضبط اور تکنیکی مہارت کا ایک دلکش مظاہرہ تھا ۔

‘‘بارہ کھانہ مسلح افواج کی روایات کا ایک لازمی حصہ ہے۔ گزشتہ شام آئی این ایس وکرانت پر میں نے بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ بارہ کھانے میں حصہ لیا۔’’

‘آئی این ایس وکرنت ہندوستان کا فخر ہے!

‘‘یہ دیسی ساخت کا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے۔ مجھے کوچی میں اس پروگرام کی یاد آتی ہے ،جب اسے بحریہ میں شامل کیا گیا تھا اور آج، مجھے دیوالی کے موقع پر یہاں آنے کا موقع ملا۔’’

‘‘گزشتہ شام آئی این ایس وکرانت پر ہونے والے ثقافتی پروگرام کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ بحریہ کے اہلکار واقعی تخلیقی اور ہمہ جہت ہیں۔ انہوں نے ایک نغمہ ‘قسم سندور کی’ قلم بند کیا، جو ہمیشہ میرے ذہن میں محفوظ رہے گا۔’

‘‘آئی این ایس وکرانت پر فضائی طاقت کے مظاہرے!"

‘‘آئی این ایس وکرانت پر یوگا!

‘‘ہندوستان کے فخر آئی این ایس وکرانت پر سوار بہادر بحریہ کے اہلکاروں کو یوگا سیشن میں حصہ لیتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگا ۔

یوگا ہمیں متحد کرنے کے ساتھ ہماری جسمانی اور ذہنی تندرستی کو مضبوط کرتا رہے ’’۔

आप सभी की तरह मुझे भी अपने परिवारवालों के साथ दिवाली मनाना बहुत पसंद है। यही वजह है कि इस पावन अवसर पर मैं देश की रक्षा में जुटे अपने सैनिकों और सुरक्षा बलों के जवानों से हर साल मिलता हूं। इस बार यह सौभाग्य मुझे गोवा और कारवार के पास पश्चिमी समुद्री सीमा पर अपने फ्लैगशिप INS विक्रांत पर मिला। अपने जांबाज नौसैनिकों के साथ यह अवसर मुझे नई ऊर्जा और नए उत्साह से भर गया है।

INS विक्रांत भारतवर्ष का गौरव है!

 

यह स्वदेशी टेक्नोलॉजी से बना हुआ भारत का सबसे बड़ा युद्धपोत है। मुझे वह कार्यक्रम याद है, जब इसे कोच्चि में नौसेना के बेड़े में शामिल किया गया था। आज दीपावली के पावन अवसर पर यहां आकर गौरवान्वित हूं।

पिछली शाम INS विक्रांत पर हुआ सांस्कृतिक कार्यक्रम अविस्मरणीय रहेगा। हमारे नौसैनिक प्रतिभाशाली और पराक्रमी होने के साथ-साथ बहुत क्रिएटिव भी हैं। उनका गीत 'कसम सिंदूर की' मेरी स्मृतियों में सदा बसा रहेगा।

‘‘آج کے اسٹیمپاسٹ میں حصہ لینے والے جنگی جہازوں میں آئی این ایس وکرانت (جائزہ پلیٹ فارم) آئی این ایس وکرمادتیہ (جہاں میں دس سال پہلے کمبائنڈ کمانڈروں کی کانفرنس کے لیے گیا تھا) آئی این ایس سورت (جسے  رواں برس کے آغاز میں ممبئی میں کمیشن کیا گیا تھا) آئی این ایس مورموگاؤ ، آئی این ایس چنئی (جو فرانس میں باسٹیل ڈے کی تقریبات 2023 کا حصہ تھا) آئی این ایس امپھال (جس نے اس سال ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں حصہ لیا تھا) آئی این ایس کولکاتا ، آئی این ایس توشیل ، آئی این ایس تبار ، آئی این ایس ٹیگ ، آئی این ایس بیتوا ، آئی این ایس دیپک اور آئی این ایس آدتیہ شامل تھے ۔

‘‘آئی این ایس وکرانت میں فلائی پاسٹ میں پرچم اور بحریہ کے نشان(پرچم) کے ساتھ چیٹک ، ایم ایچ 60 آر ، سیکنگ ، کاموف 31 ، ڈورنیئر ، پی 8 آئی اور مگ 29 کے شامل تھے ۔

 

***

 

ش ح۔م ع ن۔ ع د

U-No.0114


(Release ID: 2181164) Visitor Counter : 10