وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آزمودہ کار اداکار جناب گووردھن اسرانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 21 OCT 2025 9:16AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزمودہ کار اداکار جناب گووردھن اسرانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ آج اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے بھارتی سنیما میں ان کی بے شمار خدمات اور سامعین کی نسلوں کو محظوظ کرنے کی ان کی صلاحیت کو یاد کرتے ہوئے عظیم فنکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:

’’جناب گووردھن اسرانی جی کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا۔ ایک ہونہار تفریح کار اور واقعی ایک ورسٹائل آرٹسٹ کے طور پر، انہوں نے کئی نسلوں کے سامعین کو محظوظ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر اپنی ناقابل فراموش پرفارمنس کے ذریعے بے شمار زندگیوں میں خوشی اورقہقہے بکھیرے۔ بھارتی سنیما میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت! اوم شانتی!‘‘

 

 

****

 

ش ح۔ک ح۔ ع ن                                                                      

U. No. 97

 


(Release ID: 2181080) Visitor Counter : 12