وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

این ایس جی کے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم نے این ایس جی کے اہلکاروں کو مبارکباد دی

Posted On: 16 OCT 2025 9:09PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے این ایس جی کے یوم تاسیس کے موقع پر این ایس جی اہلکاروں کی بے مثال ہمت اور عزم کی ستائش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا-‘‘این ایس جی نے ملک کو دہشت گردی کے خطرے سے بچانے، ہمارے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور قومی اثاثوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔’’

ایکس پر پوسٹ کردہ ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا:

نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے یوم تاسیس کے موقع پر میں این ایس جی کے تمام اہلکاروں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ این ایس جی کے اہلکاروں نے اپنی بے مثال ہمت اور لگن سے خود کو ممتاز کیا ہے۔این ایس جی نے  ملک کو دہشت گردی کے خطرے سے بچانے، ہمارے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور اہم قومی اثاثوں کی حفاظت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔@nsgblackcats’’۔

*******

ش ح-  ظ ا -

UR  No. 9986


(Release ID: 2180197) Visitor Counter : 7