وزارت دفاع
آپریشن سندور ہندوستان کی بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتوں کا ایک روشن ثبوت ہے: رکشا منتری
ہمیں امید ہے کہ ہم 2029 تک 3 لاکھ کروڑ روپے کا دفاعی مینوفیکچرنگ ہدف اور 50,000 کروڑ روپے کی برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے
جناب راج ناتھ سنگھ نے طلباء سے تعلیمی کامیابیوں سے آگے بڑھنے اور تخلیق کار، اختراع کار اور قومی ترقی میں شراکت دار بننے کی کوشش کرنے کی اپیل کی
Posted On:
16 OCT 2025 2:47PM by PIB Delhi
رکشا منتری شری راجناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2025 کو پونے میں سمبیوسس سکلز اینڈ پروفیشنل یونیورسٹی اپنے کانووکیشن کی تقریب کے دوران کہا کہ "آپریشن سندور ہندوستان کی بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتوں کا ایک درخشاں ثبوت ہے جو ملک کے اندر ایک خود مختار دفاعی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے حکومت کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔" ۔

رکشا منتری نے طلباء سے کہا کہ جب حکومت نے ہندوستان کو دفاع کے شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے کام شروع کیا تو ابتدا میں یہ مشکل نظر آیا، تاہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملکی دفاعی مینوفیکچرنگ کو وسعت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، اور اس عزم کی وجہ سے کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہونے لگے۔
"ہم نے دفاعی شعبے کو تبدیل کرنے کی طرف بڑھنے کا عہد کیا کیونکہ آزادی کے بعد سے، ہم ہتھیاروں کے لیے دوسرے ممالک پر بہت زیادہ انحصار کر رہے تھے۔ ہم ہتھیار خریدنے کے عادی ہو چکے تھے کیونکہ ہمارے پاس بھارت میں تیار کرنے کے لیے سیاسی ارادے کی کمی تھی اور نہ ہی ہمارے پاس ایسے قوانین تھے جن کے تحت دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبے کو فروغ دیا جاسکتا تھا ۔ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آپریشن سندورکے دوران ہمارے سپاہیوں کی بہادری سے انہوں نے بڑے پیمانے پر ہندوستان میں تیار کردہ آلات کا استعمال کرتے ہوئے مقررہ مقاصد حاصل کیے” ۔
دفاعی مینوفیکچرنگ میں نوجوانوں کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے، رکشا منتری نے کہا کہ، پچھلے 10 سال میں، سالانہ دفاعی پیداوار 46,000 کروڑ روپے سے بڑھ کر ریکارڈ 1.5 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے، جس میں تقریباً پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے 33,000 کروڑ روپے کا تعاون دیا گیا ہے۔ انہوں نے 2029 تک 3 لاکھ کروڑ روپے کا دفاعی مینوفیکچرنگ ہدف اور 50,000 کروڑ روپے کی برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کا بھروسہ ظاہر کیا۔
جناب راجناتھ سنگھ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیمی کامیابیوں سے آگے بڑھیں اور تخلیق کار، اختراع کار اور قومی ترقی میں شراکت دار بننے کی کوشش کریں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حقیقی کامیابی صرف ڈگریاں حاصل کرنے میں نہیں ہے بلکہ علم کو معاشرے کے فائدے کے لیے معنی خیز طریقے سے استعمال کرنے میں ہے۔
ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں مہارت کی ترقی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، رکشا منتری نے کہا: "ہم اب 'آپ کیا جانتے ہیں؟' کے دور میں نہیں ہیں۔ دنیا اب پوچھتی ہے، 'آپ کیا کر سکتے ہیں؟' وہ علم جس کا اطلاق نہیں کیا جا سکتا، وہ نامکمل ہے۔ ہنر سیکھنے اور کرنے کے درمیان پل ہے۔"
ٹیکنالوجی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (AI) کے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب راج ناتھ سنگھ نے ملازمتوں میں کمی اور بے روزگاری کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ AI انسانوں کی جگہ نہیں لے گی، لیکن جو لوگ AI کا استعمال کرتے ہیں وہ ان کی جگہ لیں گے جو مصنوعی ذہانت کا استعمال نہیں کرتے۔ سوشل میڈیا اور بیرونی دباؤ کی وجہ سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو انسانی حساسیت، اقدار اور اخلاقیات کا متبادل نہیں بلکہ ایک آلہ بننا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تقابل میں پھنسنے کے بجائے اپنے خوابوں کی پیروی کرنے کی تلقین کی۔

جیسے ہی ہندوستان نے اپنے امرت کال میں قدم رکھا ہے، جس کا مقصد 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننا ہے، رکشا منتری نے طلباء سے کہا کہ وہ بھی اپنی زندگی کے سب سے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا "اگلے 20-25 سال نہ صرف آپ کے کریئر کی تشکیل کریں گے بلکہ قوم کی تقدیر کو بھی تشکیل دیں گے۔ آپ کے عزائم کو ملک کی تبدیلی کو ہوا دینے دیں" ۔
تقریب کے ایک حصے کے طور پر، سکول آف ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کا افتتاح رکشا منتری اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کیا۔ اس موقع پر ریاستی حکومت کے دیگر وزراء اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر موجود تھے۔
******
ش ح۔ا س۔ م ر
U-No.9947
(Release ID: 2179878)
Visitor Counter : 13