وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

کینیڈا کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی


وزیراعظم نے کہا کہ ان کے دورے سے دوطرفہ شراکت داری کو نئی رفتار ملے گی

وزیر اعظم نے جی7 سربراہی اجلاس کے لیے اپنے کینیڈا کے دورے اور وزیر اعظم کارنی کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیا

وزیر اعظم نے تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت اور عوام کے درمیان تعلقات میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھے ہوئے تعاون کی اہمیت کو نوٹ کیا

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم کارنی کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان سے آنے والے دنوں میں ملاقات کے تئیں پُر امید

Posted On: 13 OCT 2025 2:42PM by PIB Delhi

عزت مآب کنیڈا کی وزیر خارجہ محترمہ انیتا آنند نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے وزیر خارجہ آنند کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ ان کا دورہ ہندوستان-کینیڈا دوطرفہ شراکت داری کو نئی رفتار دینے کی جاری کوششوں میں تعاون کرے گا۔

وزیر اعظم نے اس سال جون میں جی7 سربراہی اجلاس کے لیے اپنے کینیڈا کے دورے کو یاد کیا جس کے دوران انھوں نے وزیر اعظم مارک کارنی کے ساتھ ایک انتہائی نتیجہ خیز ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت اور عوام سے عوام کے تعلقات میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھے ہوئے تعاون کی اہمیت کو نوٹ کیا۔

وزیر اعظم نے وزیر اعظم مارک کارنی کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ملاقات کے تئیں پُر امید ہیں۔

*****

 ( ش ح ۔ ع و۔ اش ق)

U. No. 7473


(Release ID: 2178433) Visitor Counter : 20