وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں امریکہ کے نامزد سفیر جناب سرجیو گور کی وزیر اعظم سے ملاقات

Posted On: 11 OCT 2025 10:11PM by PIB Delhi

ہندوستان میں امریکہ کے نامزد سفیر جناب سرجیو گور نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے جناب گور سے ایک کامیاب میعاد کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی مدت کار ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گی۔

 

وزیر اعظم نے ایکس  پر ایک پوسٹ میں کہا:

‘‘ہندوستان میں امریکہ کے نامزد سفیر جناب سرجیو گور کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی مدت کار ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرے گی۔

@SergioGor‘‘

***

 

ش ح۔م ع ن۔ ف ر

U-No.7459


(Release ID: 2178337) Visitor Counter : 4