وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 11 ؍اکتوبر کو نئی دہلی میں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ایک خصوصی کرشی پروگرام میں شرکت کریں گے


وزیر اعظم زراعت اور متعلقہ شعبوں میں 42,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے پروجیکٹوں اور اسکیموں کا آغاز ، افتتاح  اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں وقف کریں گے

وزیر اعظم 24,000 کروڑ روپے کی لاگت سے پی ایم دھن دھنیہ کرشی یوجنا کا آغاز کریں گے

اسکیم کا مقصد 100 اضلاع میں زراعت میں تبدیلی لانا ہے

وزیراعظم 11,440 کروڑ روپے کی لاگت سے  دالوں میں آتم نربھرتا مشن کا آغاز کریں گے

اس مشن کا مقصد دالوں میں خود کفالت حاصل کرنا ہے، جس کے لیے پیداوار میں اضافہ، کاشت کے رقبے میں توسیع اور ویلیو چین کو مضبوط کرنا شامل ہے

وزیر اعظم دالوں کی کاشت  کرنے والے کسانوں سے بھی بات چیت کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 10 OCT 2025 6:10PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 11 اکتوبر 2025 کو صبح 10:30 بجے نئی دہلی میں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ایک خصوصی کرشی (زرعی )پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کسانوں سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کریں گے۔

یہ پروگرام کسانوں کی فلاح و بہبود ، زرعی خودکفالت اور دیہی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعظم کے عزم مصمم کی نشاندہی کرتا ہے ۔  یہ جدید زرعی طریقوں کو فروغ دینے ، کسانوں کی مدد کرنے اور کسانوں پر مرکوز اقدامات میں اہم سنگ میل کا جشن منانے پر توجہ مرکوز کرے گا ۔

وزیراعظم زرعی شعبے میں دو بڑی اسکیموں کا آغاز کریں گے، جس کے لیے 35,440 کروڑ روپے کی رقم مختص  کی گئی ہے۔ وہ  پی ایم دھن دھنیہ کرشی یوجنا کا آغاز کریں گے، جس کے لیے 24,000 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، فصلوں کی تنوع اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینا، پنچایت اور بلاک سطح پر بعد از فصل ذخیرہ کاری میں اضافہ، آبپاشی کی سہولیات کو بہتر بنانا اور منتخب شدہ 100 اضلاع میں طویل مدتی اور قلیل مدتی قرض کی دستیابی کو آسان بنانا ہے۔

وزیر اعظم 11؍ہزار440کروڑ روپے کی لاگت سے دالوں میں آتم نربھرتا (خود کفالت)کے مشن کا بھی آغاز کریں گے ، اس کا مقصد دالوں کی پیداواری سطح کو بہتر بنانا ، دالوں کی کاشت میں زیر استعمال رقبے میں اضافہ کرنا ، ویلیو چین کو مضبوط کرنا-خریداری ، ذخیرہ اندوزی ، پروسیسنگ اور نقصانات میں کمی کو یقینی بنانا ہے ۔

 وزیراعظم زرعی شعبے، مویشی پروری، ماہی گیری اور خوراک کی پروسیسنگ کے شعبوں میں 5,450 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں کا افتتاح اور قوم کے لیے وقف کریں گے، جبکہ تقریباً 815 کروڑ روپے مالیت کے اضافی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیر اعظم کے ذریعے جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا، ان میں بنگلورو اور جموں و کشمیر میں مصنوعی حمل تربیتی مرکز ؛ امریلی اور بناس میں سینٹر آف ایکسی لینس ؛ راشٹریہ گوکل مشن کے تحت آسام میں آئی وی ایف لیب کا قیام ؛ مہسانہ ، اندور اور بھیلواڑہ میں دودھ پاؤڈر پلانٹ ؛ آسام کےتیج پور  میں پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت فش فیڈ پلانٹ(مچھلی کے خوراک کا پلانٹ) ؛ زرعی پروسیسنگ کلسٹرز کے لیے بنیادی ڈھانچہ ، مربوط کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن انفراسٹرکچر شامل ہیں ۔


وزیراعظم جن منصوبوں کی بنیاد رکھیں گے، ان میں  آندھرا پردیش  کے کرشنا میں انٹیگریٹڈ کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن انفراسٹرکچر (ایریڈیشن) ، اترکھنڈ میں ٹراؤٹ فشریز(ماہی گیری)، ناگالینڈ میں انٹیگریٹڈ آکوا پارک، پڈوچیری کے کریکال میں اسمارٹ اور انٹیگریٹڈ فشنگ ہاربر اور اوڈیشہ کے ہیراکُند میں جدید ترین انٹیگریٹڈ آکوا پارک شامل ہیں۔

پروگرام کے دوران  وزیر اعظم نیشنل مشن فار نیچرل فارمنگ ، میتری ٹیکنیشن  اور پرائمری ایگریکلچر کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) کے تحت تصدیق شدہ کسانوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے ،جنہیں بالترتیب پردھان منتری کسان سمردھی کیندر (پی ایم کے ایس کے) اور کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) میں تبدیل کیا گیا ہے ۔

یہ پروگرام سرکاری اقدامات کے تحت حاصل کیے گئے اہم سنگ میل کو بھی نشان زد کرے گا ، جس میں 10,000 ایف پی اوز میں 50 لاکھ کسان رکنیت شامل ہیں ، جن میں سے 1,100 ایف پی اوز نے 25-2024میں  ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا سالانہ کاروبار ریکارڈ کیا  گیا۔ دیگر کامیابیوں میں نیشنل مشن فار نیچرل فارمنگ کے تحت 50,000 کسانوں کی تصدیق ؛ 38,000 ایم اے آئی ٹی آر آئی (کثیر المقاصد آئی ٹیکنیشن ان رورل انڈیا) کی منظوری اور کمپیوٹرائزیشن کے لیے 10,000 سے زیادہ  کثیر المقاصد اور ای-پی اے سی ایس کوفعال بنانا ؛ اور پی اے سی ایس ، ڈیری اور ماہی گیری کوآپریٹو سوسائٹیوں کی تشکیل اور مضبوط کرناشامل ہیں ۔ 10, 000 سے زیادہ پی اے سی ایس نے پردھان منتری کسان سمردھی کیندر (پی ایم کے ایس کیز) اور کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) کے طور پر کام کرنے کے لیے اپنے کاموں کو متنوع بنایا ہے ۔

پروگرام کے دوران وزیراعظم دالوں کی کاشت کرنے والے کسانوں سے ملاقات کریں گے، جنہیں زراعت، مویشی پروری اور ماہی گیری میں ویلیو چین پر مبنی نقطہ نظر قائم کرنے کے لیے مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ ہوا ہے۔ ان کسانوں کو فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کی رکنیت اور زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کے تحت تعاون سے بھی فائدہ ہوا ہے ۔

************

ش ح ۔م ع ن۔ ن ع

UN-NO-7405


(रिलीज़ आईडी: 2177544) आगंतुक पटल : 52
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Assamese , English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Bengali , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam