امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے صفائی کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکارمیں زیر التوا معاملوں کو کم کرنے کے ویژن سے متاثر ہو کر مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ ایک فعال شراکت دار کے طور پر ایک خصوصی مہم چلا رہی ہے


نومبر 2024 اور اگست 2025 کے درمیان ارکان پارلیمنٹ کے 493 حوالہ جات، کابینہ کی دو قراردادیں، ریاستی حکومتوں کے 104 حوالہ جات اور وزیر اعظم کے دفتر سے 30  ریفرینسز کو حل کیا گیا،  40,880 عوامی شکایات اور 1,864 عوامی شکایات کی اپیلیں بھی حل کی گئیں

وزارت نے علاقائی /بیرونی دفاتر سمیت مختلف مقامات پر 2,405 صفائی مہم کا انعقاد کیا

وزارت داخلہ/مرکزی مسلح پولیس فورسز کے دفاتر میں 79,774 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی

وزارت داخلہ میں ایک خصوصی مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں پائیدار اور ماحول دوست کام کی جگہوں پر توجہ مرکوز کی گئی جبکہ زیر التواء  ریفرینسز کوبھی حل کیا گیا

Posted On: 07 OCT 2025 12:34PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے صفائی کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکار میں زیر التوا معاملوں  کو کم کرنے کے ویژن سے متاثر ہو کر داخلہ اور تعاون کے مرکزی  وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ ایک خصوصی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

وزارت داخلہ اور اس کے ادارے نومبر 2024 سے اگست 2025 تک ماہانہ بنیادوں پر زیر التوا  معاملوں میں کمی کے لیے خصوصی مہم چلا رہے ہیں۔

اس عرصہ کے دوران اہم کامیابیاں درج ذیل ہیں :

• وزارت نے علاقائی/ بیرونی دفاترسمیت    مختلف مقامات پر 2405 صفائی مہم کا انعقاد کیا ۔

• اراکین پارلیمنٹ کے 493 ریفرینسز، کابینہ کی 2  حوالہ جات، ریاستی حکومتوں کی جانب سے 104 اور وزیر اعظم کے دفتر سے 30 ریفرنسز کو حل کیا گیا۔

نومبر 2024 سے اگست 2025 کے دوران موصول ہونے والی 40880 عوامی شکایات اور 1864 عوامی شکایات کی اپیلیں وزارت نے حل کیں۔

وزارت داخلہ/مرکزی مسلح پولیس فورسز ( سی اے پی ایفس) کے دفاتر میں 79774 مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی۔

ڈیٹا اکٹھا کرنے کو ہموار کرنے اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت داخلہ ایک بین وزارتی پورٹل کا استعمال کر رہی ہے، جہاں مہم سے متعلق ڈیٹا وزارت کے تمام ڈویژنوں کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں/دہلی پولیس کے ذریعے اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ اس سے ڈویژنوں/دفاتر میں موثر کوآرڈی نیشن میں مدد ملی ہے، جس سے بغیر کسی تاخیر کے درست ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد ملی ہے۔

وزارت داخلہ، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے زیر اہتمام خصوصی مہم 5.0 کے لیے فعال طور پر خصوصی مہم چلا رہی ہے، جس میں پائیدار اور ماحول دوست کام کی جگہوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، ساتھ ہی ساتھ اراکین پارلیمنٹ کے زیر التواء حوالوں، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں اور عوامی مشاورت، بین الصوبائی امور، ایپس کے زیر التوا ریفرنسزاور ریکارڈ کے انتظام میں بہتری کو حل کیا جا رہا ہے۔

وزارت کے اندر اعلیٰ سطح پر خصوصی مہم 5.0 کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور سنٹرل پولیس فورسز (سی پی او) نے خصوصی آپریشن کی اہمیت پر زور دیا ہے اور مقررہ معیارات کے مطابق بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اضافی کوششیں کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

*******

ش ح۔ ظ ا-ع ر

UR  No. 7185


(Release ID: 2175772) Visitor Counter : 9