وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس بی آر گوَئی جی پر حملے کی مذمت کی

Posted On: 06 OCT 2025 8:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سپریم کورٹ کے احاطے میں چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس بی آر گوَئی پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

جناب مودی نے اس واقعہ کے بعد جسٹس گوئی سے بات  چیت کی اور اس مصیبت کے وقت ان کی طرف سے دکھائے گئے پرسکون اورصبرو تحمل کی ستائش کی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:

‘‘چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس بی آر گوَئی جی سے بات کی، آج سپریم کورٹ کے احاطے میں ان پر ہونے والے حملے نے ہر ہندوستانی عوام میں غم وغصہ کی لہر پیدا کردی ہے۔ ہمارے معاشرے میں اس طرح کی قابل مذمت حرکتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس حملہ کی سخت مذمت کی جانی چاہئے ۔

میں نے ایسی صورت حال میں جسٹس گوَئی کی طرف سے دکھائے گئے پرسکون اورصبر وتحمل کی ستائش کی۔ یہ انصاف کی اقدار اور ہمارے آئین کی روح کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔’’

*******

UR-7174

(ش ح۔ م م ع۔ ف ر )


(Release ID: 2175646) Visitor Counter : 11