نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدرجمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین، جناب سی- پی- رادھاکرشنن نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کا دورہ کیا
جناب سی۔ پی۔ رادھاکرشنن نے افسران سے بات چیت کی اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے کام کاج کا جائزہ لیا
Posted On:
06 OCT 2025 3:02PM by PIB Delhi
ہندوستان کے نائب صدرجمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین، جناب سی- پی- رادھاکرشنن نے آج راجیہ سبھا سکریٹریٹ کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے سکریٹریٹ کے افسران سے بات چیت کی ۔ ایوان اور اس کے اراکین کوقانون سازی، انتظامی اور طریقہ کار کی معاونت فراہم کرنے میں سکریٹریٹ کی کارکردگی سمیت اس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔
نائب صدر جمہوریہ اورراجیہ سبھا کے چیئرمین کے سامنے سکریٹریٹ کے مختلف ڈویژنوں اور اقدامات کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ت ح۔
U.NO.7129
(Release ID: 2175374)
Visitor Counter : 12