الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ہندوستان بھر میں دیسی چِپس کی تیاری اور پیکیجنگ کی صلاحیتوں کے لیے ٹیلنٹ پول تیار کرنے میں مدد کے لیے آئی آئی ٹی بھونیشور میں ’نمو سیمی کنڈکٹر لیب‘ کے قیام کی منظوری دی گئی
نمو سیمی کنڈکٹر لیب نوجوانوں کو صنعت سے متعلق مہارتوں سے آراستہ کرکے 'میک ان انڈیا' اور 'ڈیزائن ان انڈیا' کے اقدامات کو فروغ دے گی
یہ لیب آئی آئی ٹی بھونیشور کو سیمی کنڈکٹر تحقیق اور ہنر کی ترقی (اسکل ڈیولپمنٹ) کا ایک مرکز کے طور پر قائم کرے گی
Posted On:
05 OCT 2025 12:06PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے حال ہی میں آئی آئی ٹی بھونیشور میں "نمو سیمی کنڈکٹر لیب" کے قیام کی منظوری دی ہے۔ اس پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کے تحت فراہم کی جائے گی۔ پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 4.95 کروڑ روپے ہے۔
نمو سیمی کنڈکٹر لیب نوجوانوں کو صنعت سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کر کے بھارت کے وسیع ٹیلنٹ پول کو مزید تقویت دے گی۔یہ لیب آئی آئی ٹی بھونیشور کو سیمی کنڈکٹر تحقیق اور اسکل ڈیولپمنٹ کے ایک مرکز کے طور پر قائم کرے گی۔ اس سے ہندوستان بھر میں قائم کیے جانے والے چِپ مینوفیکچرنگ اور پیکیجنگ یونٹس کے لیے ہنر پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ نئی لیب "میک ان انڈیا" اور "ڈیزائن ان انڈیا" کے اقدامات کو مزید فروغ دے گی۔ یہ ہندوستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرے گی۔
عالمی چِپ ڈیزائن ٹیلنٹ پول میں ہندوستان کا 20 فیصد حصہ ہے۔ ملک بھر کی 295 یونیورسٹیوں کے طلبہ صنعت کی طرف سے فراہم کردہ جدید ترین ای ڈی اے ٹولز استعمال کر رہے ہیں۔ ایس سی ایل موہالی میں 20 اداروں کے 28 طلبہ کے ڈیزائن کردہ چِپس کا مظاہرہ کیا گیا۔
آئی آئی ٹی بھونیشور کیوں؟
اوڈیشہ کو حال ہی میں انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کے تحت دو سیمی کنڈکٹر پروجیکٹس کے لیے منظوری ملی ہے۔ ایک سلکان کاربائیڈ پر مبنی جامع سیمی کنڈکٹرز کے لیے ایک مربوط مرکز ہے۔ دوسرا اعلی درجے کی 3ڈی شیشے کی پیکیجنگ کا مرکز ہے۔
آئی آئی ٹی بھونیشور میں پہلے سے ہی سلکان کاربائیڈ ریسرچ اینڈ انوویشن سینٹر موجود ہے۔ یہ نئی لیب موجودہ کلین روم کی سہولیات میں اضافہ کرے گی اور ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لیے تحقیق اور ترقی کی سہولیات فراہم کرے گی۔
نمو سیمی کنڈکٹر لیب کے بارے میں
یہ مجوزہ لیب سیمی کنڈکٹر کی تربیت، ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے لیے ضروری آلات اور سافٹ ویئر فراہم کرے گی۔ آلات کی تخمینہ لاگت 4.6 کروڑ روپےہے اور سافٹ ویئر کی لاگت 35 لاکھ روپےہے۔
***
UR-7076
(ش ح۔اس ک )
(Release ID: 2174992)
Visitor Counter : 10