وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے شیام جی کرشن ورما کی میراث کی تکمیل  کا ذکر کیا، نوجوانوں سے اس سے ترغیب حاصل کرنے کی اپیل کی

Posted On: 04 OCT 2025 11:11AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ، تقریباً دو دہائی قبل کی گئی ایک  ازحد تسلی بخش قومی کوشش کو اجاگر کیا جس نے مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما کی دیرینہ خواہش کو پورا کیا۔

شیام جی کرشن 1930 میں  رحلت کر گئے ، اس امید کے ساتھ کہ ان کی استھیاں ایک دن آزاد بھارت واپس آئیں۔ ان کی یہ دلی  خواہش کئی دہائیوں تک پوری نہیں ہو سکی، لیکن اگست 2003 میں یہ اس وقت مکمل ہوئی جب اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب نریندر مودی نے جنیوا، سوئٹزرلینڈ سے ان کی استھیوں کو واپس لانے کا ایک تاریخی قدم اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ اس پہل قدمی نے ماں بھارتی کے ایک بہادر بیٹے کی یادوں کو اعزاز بخشا۔ انہوں نے بھارت کی تحریک آزادی کی وراثت کے تحفظ کے لیے بھارت کی عہدبستگی کا ازسر نو اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ مزید بھارتی نوجوان شیام جی کرشن ورما کی حیات، انصاف کے لیے ان کی بے خوف جستجو، اور بھارت کی آزادی کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کے بارے میں پڑھیں گے۔

مودی آرکائیو ہینڈل کے ذریعہ کی گئی ایک پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا:

’’یہ پوسٹ دو دہائی قبل کی گئی ایک ازحد تسلی بخش کوشش کو اجاگر کرتی ہے ، اس طرح شیام جی کرشن ورما کی ایک خواہش پوری ہوئی اور ماں بھارتی کے ایک بہادر بیٹے  کو اعزاز بخشا گیا۔

امید کرتا ہوں کہ مزید نوجوان ان کی عظمت اور بہادری کے بارے میں پڑھیں گے!‘‘

******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7050


(Release ID: 2174727) Visitor Counter : 15