الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کی الیکٹرانکس اجزاء کی تیاری کی اسکیم کو ملکی اور بین الاقوامی صنعت کی طرف سے بے مثال ردعمل ، 1,15,351 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری موصول ہوئی


مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی ریاستوں میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو ترقی دیں، انہوں نے کہا کہ اس سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو روزگار ملے گا

یہ زبردست ردعمل گھریلو صنعت کی ہندوستان کے خود انحصار الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ وژن اور ہندوستان میں بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کے لیے گہری وابستگی کا ثبوت ہے

Posted On: 02 OCT 2025 4:57PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اجزاء کی مینوفیکچرنگ اسکیم کو ملکی اور بین الاقوامی صنعت کے رہنماؤں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ یہ عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد اور ایم ایس ایم ای سمیت گھریلو صنعت کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے،  جنہوں نے ملک کو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں خود کفیل بنانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس اسکیم سے 91,600 کے ہدف سے کہیں زیادہ، 1,42,000 براہِ راست ملازمتیں اور بالواسطہ ملازمتوں کی کئی گنا زیادہ تعداد پیدا ہونے کا امکان ہے، جو بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرنے کی اس کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

پرجوش ردعمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے خطوں میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے ایک سازگار فریم ورک تیار کریں۔ الیکٹرانکس نکیتن، نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ انڈسٹری نوجوانوں کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے اہم مواقع پیدا کرتی ہے۔

اس اسکیم کو کابینہ نے یکم مئی 2025 کو منظور کیا، جس کی مالی لاگت 22,919 کروڑ تھی، اور اس کے لیے 249 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کے تحت متوقع سرمایہ کاری 1,15,351 کروڑ ہے۔ یہ ردعمل اسکیم کے تحت ہدف شدہ 59,350 کروڑ سے تقریباً دوگنا ہے۔ اگلے چھ سالوں میں اسکیم کے تحت الیکٹرانکس اجزاء کی تخمینی پیداوار تقریباً 10,34,700 کروڑ ہوگی۔ یہ ردعمل اسکیم کے تحت ہدف شدہ 4,56,000 کروڑ کی پیداوار سے 2.2 گنا زیادہ ہے۔

زبردست ردعمل ملک کے لوگوں کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ ملازمتوں میں بھی اضافہ کرے گا۔ درخواست کی ونڈو یکم مئی 2025 سے شروع ہونے والی تین ماہ کی ابتدائی مدت کے لیے کھلی تھی، اور بعد میں اسے 30 ستمبر 2025 تک بڑھا دیا گیا۔

ہندوستان کے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو مستحکم کیا

جناب اشونی ویشنوں نے یہ بھی اجاگر کیا کہ ای سی ایم ایس اسکیم کے کامیاب آغاز سے ملک کو یہ موقع ملے گا کہ وہ عزت مآب وزیرِ اعظم کے وژن کو حاصل کرے اور 2030-31 تک پانچ سو ارب ڈالر کے گھریلو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کا قیام عمل میں لائے۔ ای ایم سی، ایس پی ای سی ایس اور موبائل فونز اور آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم جیسے اسکیموں کے ذریعہ پیدا ہونے والی رفتار کو بنیاد بنا کر، ای سی ایم ایس حکومت کے اسٹریٹجک وژن کی قدرتی ترقی کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر متواتر اسکیم نے ہندوستان کے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو مستحکم کیا ہے، اور ای سی ایم ایس اب اس قابل ہے کہ وہ ویلیو چین انٹیگریشن کو مکمل کرے، جو ہندوستان کو ایک جامع عالمی مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر پیش کرے گا۔

گھریلو ویلیو چینز کو وسیع کرنا

وزیرِ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے اجاگر کیا کہ بنیادی خیال یہ ہے کہ ہندوستان میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے ویلیو چین کو گہرا کیا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ مجموعی طور پر گھریلو ویلیو ایڈ کمپونینٹ نمایاں طور پر بڑھایا جائے۔ اس کے بعد عالمی ویلیو چینز کے ساتھ انٹیگریشن مرکزِ توجہ ہوگی۔

وزارتِ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ہندوستان کے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام میں اپنے بے پناہ اعتماد کے لیے تمام گھریلو اور عالمی صنعت کے شرکاء کو سراہا۔ یہ بے مثال سرمایہ کاری کا حجم ہندوستان میں کاروباری برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد، پالیسی کی استحکام، اور مسابقتی فوائد کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ کامیابی ہمارے صنعت کے شراکت داروں کی اجتماعی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ ہندوستان میں ایک مضبوط، خود کفیل، اور عالمی سطح پر مسابقتی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ بیس تعمیر کریں۔ وزارت نے اہل درخواست دہندگان کے لیے منظوری کے عمل کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

 

***

 

 

UR-6968

(ش ح۔اس ک)

 


(Release ID: 2174253) Visitor Counter : 8