وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم یکم اکتوبر کو آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے


وزیر اعظم خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکے کا اجرا کریں گے

صد سالہ تقریبات آر ایس ایس کی میراث، ثقافتی تعاون اور ہندوستان کے اتحاد میں کردار کو اجاگر کرتی ہیں

Posted On: 30 SEP 2025 10:30AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم اکتوبر 2025 کو صبح 10:30 بجے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی صد سالہ تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم ایک خاص طور پر ڈیزائن کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کریں گے جس میں ملک کے لیے آر ایس ایس کے تعاون کو اجاگر کیا جائے گا اور اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

1925 میں ناگپور، مہاراشٹر میں ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار کے ذریعہ قائم کردہ آر ایس ایس کو رضاکارانہ بنیاد پر ایک تنظیم کے طور پر قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد شہریوں میں ثقافتی بیداری، نظم و ضبط، خدمت اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینا تھا۔

آر ایس ایس ایک انوکھی تحریک ہے جسے ملک کی تعمیر نو کے لیے لوگوں کی حمایت حاصل ہے اس کے عروج کو غیر ملکی حکمرانی کی صدیوں پرانی تاریخ کے ردعمل کے طور پر دیکھا گیا ہے، اور اس کی مسلسل بڑھتی ہوئی مقبولیت کو مذہب میں جڑے ہندوستان کے ملکی فخر کے نظریے سے اس کے جذباتی تعلق سے منسوب کیا جاتا ہے۔

سنگھ کا بنیادی زور حب الوطنی اور ملکی کردار کی تشکیل پر ہے۔ یہ مادر وطن کے تئیں عقیدت، نظم و ضبط، خود تحمل، ہمت اور بہادری پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ سنگھ کا حتمی مقصد ہندوستان کی "سروانگینا اننتی " (ہمہ جہت ترقی) ہے، جس کے لیے ہر سویم سیوک خود کو وقف کرتا ہے۔

پچھلی صدی کے دوران، آر ایس ایس نے تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور آفات سے نجات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آر ایس ایس کے رضاکاروں نے سیلاب، زلزلے اور طوفان سمیت قدرتی آفات کے دوران امدادی اور بحالی کی کوششوں میں فعال طور پر حصہ لیا ہے۔ اس کے علاوہ، آر ایس ایس سے وابستہ مختلف تنظیموں نے نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کو بااختیار بنانے، عوامی شرکت کو فروغ دینے اور مقامی برادریوں کو مضبوط بنانے میں اپنا تعاون دیا ہے۔

صد سالہ تقریبات نہ صرف آر ایس ایس کی تاریخی کامیابیوں کا احترام کرتی ہیں بلکہ ہندوستان کے ثقافتی سفر اور اس کے ملکی اتحاد کے پیغام میں اس کے پائیدار تعاون کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –اس ک۔ ع   ر)

U. No.6809


(Release ID: 2172961) Visitor Counter : 19