وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جناب وجے کمار ملہوترا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 30 SEP 2025 8:44AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب وجے کمار ملہوترا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ جناب وجے کمار ملہوترا جی نے ایک شاندار لیڈر کے طور پر اپنی پہچان بنائی ، جنہیں لوگوں کے مسائل کی بہت اچھی سمجھ تھی اور وہ پارلیمنٹ میں اپنی فعالیت اور تعاون کیلئے ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘جناب وجے کمار ملہوترا جی نے ایک شاندار لیڈر کے طور پر اپنی پہچان بنائی ، جنہیں لوگوں کے مسائل کی بہت اچھی سمجھ تھی۔  انہوں نے دہلی میں ہماری پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں پارلیمنٹ میں اپنی فعالیت اور تعاون کیلئے بھی یاد کیا جاتا رہے گا۔ ان کے انتقال سے دکھ ہوا۔   دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔’’

*************

(ش ح ۔ع ح۔م الف(

U. No. 6803


(Release ID: 2172952) Visitor Counter : 8