امور داخلہ کی وزارت
حکومت کسی بھی وقت اپیکس باڈی لیہہ (اے بی ایل) اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے ساتھ لداخ کے معاملات پر بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار رہی ہے
Posted On:
29 SEP 2025 8:02PM by PIB Delhi
حکومت کسی بھی وقت اپیکس باڈی لیہہ (اے بی ایل) اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے ساتھ لداخ کے معاملات پر بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار رہی ہے۔ ہم لداخ یا اس طرح کے کسی بھی پلیٹ فارم پر ایچ پی سی کے ذریعے اے بی ایل اور کے ڈی اے کے ساتھ بات چیت کا خیرمقدم کرتے رہیں گے۔
لداخ پر ہائی پاورڈ کمیٹی (ایچ پی سی) کے ذریعے اپیکس باڈی لیہہ (اے بی ایل) اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے ساتھ قائم کردہ ڈائیلاگ میکانزم نے لداخ کے درج فہرست قبائل کو تحفظات میں اضافہ، ایل اے ایچ ڈی سی میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے اور مقامی زبانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی صورت میں آج تک اچھے نتائج برآمد کیے ہیں۔ حکومت میں 1800 آسامیوں پر بھرتی کا عمل پہلے ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں شروع ہو چکا ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں مسلسل بات چیت کے مطلوبہ نتائج برآمد ہوں گے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6798
(Release ID: 2172899)
Visitor Counter : 22
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam