وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے تریپورہ کے ادے پور میں ماتا تریپورا سندری مندر کادرشن کیا


وزیر اعظم نے ماتا تریپورہ سندری مندر کمپلیکس میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

Posted On: 22 SEP 2025 9:13PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تریپورہ کے ادے پور میں ماتا تریپورا سندری مندر کادرشن کیا۔درشن کے بعدجناب نریندر مودی نے کہا، ‘‘میں نے اپنے ہم وطنوں کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔’’

وزیر اعظم جناب  نریندرمودی نے ماتا تریپورہ سندری مندر کمپلیکس میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ جناب  نریندرمودی نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا جا رہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ زائرین اور سیاح مندر میں پوجا کریں اور تریپورہ کی خوبصورتی کو بھی دریافت کریں۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘نوراتری کے پہلے دن اور جب درگا پوجا کا سیزن چل رہا ہے، ادے پور، تریپورہ میں ماتا تریپورا سندری مندر میں پوجا کرنے کا موقع ملا۔ اپنے ہم وطنوں کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔’’

دوسری پوسٹ میں انہوں نے کہا؛

‘’ماتا تریپورہ سندری ٹیمپل کمپلیکس میں  تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ہمارا زور اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ زیادہ سے زیادہ زائرین اور سیاح مندر میں پوجا کریں اور تریپورہ کی خوبصورتی کو بھی دریافت کریں۔"

*****

ش ح-م ش ع۔ ف ر

UR No-6441


(Release ID: 2169928)